
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان میں تاریخی جلسے کیے۔
علی محمد خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے جس طرح کریک ڈاون کیا اس طرح کبھی زندگی میں نہیں دیکھا، ہم نے ان کے کسی مارچ میں رکاوٹ نہیں ڈالی، کیا ملک میں دھرنا اور مارچ کرنا غیر آئینی ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ یاسمین راشد کی گاڑی کے شیشے توڑے گئے، ڈاکٹر شیریں مزاری اور یاسمین راشد کے ساتھ جو ہوا وہ قابل مذمت ہے۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ نے احتجاج اور دھرنے کی اجازت دی تھی، عمران خان نے احتجاج ختم کرنے کا اچھا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کرائیں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے الیکٹرول ریفارمز کو انہوں نے ختم کر دیا، انہیں اوورسیز پاکستانیوں سے خطرہ ہے، عمران خان کی مقبولیت سے ڈر کر یہ الیکشن نہیں کروا رہے۔
انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو بتا دیا ہے ہم ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں، پاکستان میں ان چوروں اور ڈکیتوں کا اقتدار ختم ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News