Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کی گرفتاری کی خواہش ظاہر کردی

Now Reading:

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کی گرفتاری کی خواہش ظاہر کردی
rana sana

وفاقی وزیر برائے داخلہ رانا ثناء اللہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کی خواہش ظاہر کردی۔

لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر عمران خان کو تین دن جیل میں رکھا جائے تو اس کی سیاست نکل آئے گی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے عمران خان کو اسی سیل میں رکھا جائے جہاں مجھے رکھا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کیونکہ یہ ایک اتحادی حکومت ہے، اس لیے اس قسم کے فیصلے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کے بغیر نہیں کیے جاسکتے، آپ دعا کریں عمران خان کی گرفتاری کی اجازت مل جائے پھر قوم کو یہ خوشی ملے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ادارے ہمارے ساتھ نہیں بلکہ پاکستان کے ساتھ ہونے چاہیئں، ہم جتنا زور لگا رہے ہیں وہ کم ہے اور ادارے جتنی مدد کر رہے ہیں وہ کم ہے۔

Advertisement

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ہے، انہیں چاہیے پہلے اس پر ووٹنگ کرائیں پھر اجلاس بلائیں۔

شیریں مزاری کی گرفتاری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کی گرفتاری میں حکومت یا کسی اور کا کوئی عمل دخل نہیں، متعلقہ ادارے نے قانون کے مطابق ان کی گرفتاری کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر