
پی ٹی آئی ملک دشمن ایجنڈا چھوڑ کر ہمارے ساتھ آئیں، فیصل کریم کنڈی
فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان پیدائشی نفسیاتی مریض ہیں۔
ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پاکستان پر ایٹم بم گرانے کی بات کرکے اپنے آپ کو بے نقاب کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان پیدائشی نفسیاتی مریض ہیں، اقتدار سے نکالے جانے کے بعد عمران خان کی ذہنی کیفیت مزید بگڑ گئی ہے۔
ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ مورخ لکھے گا کہ نالائق نیازی نے ہر سمت تباہی مچائی۔
واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ شاندار استقبال کرنے پر مردان کا شکریہ، شاندار استقبال پر مردان کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا تھا کہ یہاں آپ سب کو اسلام آباد مارچ کیلئے تیار کرنے آیا ہوں، میں مردان والوں کو اسلام آباد سیاست کیلئے نہیں انقلاب کیلئے بلا رہا ہوں، میں پاکستان کو حقیقی آزادی دینے کیلئے آپ سب کو بلا رہا ہوں۔
عمران خان نے کہا تھا کہ نوجوانوں نے خاص طور پر اسلام آباد مارچ میں شرکت کرنی ہے، میری عمر سے جو بھی کم ہے وہ نوجوان ہے، 70 سال سے کم عمر افراد نوجوان ہیں۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا تھا کہ میں پاکستان کی ساری ماؤں، بہنوں اور بچوں کو بھی دعوت دینے آیا ہوں، میرے والدین کہتے تھے تحریک پاکستان میں عورتیں، بچے اور بزرگ سب شامل تھے۔
انہوں نے کہا تھا کہ چوروں کے ٹولے کو یہاں سے پیغام دے رہا ہوں، لندن میں بیٹھا مفرور، بزدل ڈاکو بھی سن لے، تم نے اس ملک کے فیصلے نہیں کرنے، پاکستان کی قیادت کون کرے گا یہ فیصلہ عوام کرے گی۔
عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان پر یہ فیصلہ کن وقت ہے، امریکا کے غلاموں سے اس ملک کو آزاد کرنا ہے، ڈاکوؤں کے ٹولے سے بھی ملک کی جان چھڑانی ہے، یہ تھری سٹوجز جن میں ڈاکو، زرداری بڑی بیماری اور ڈیزل شامل ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا تھا کہ ڈیزل نے آتے ہی وہ وزارت لی جس میں کمائی ہو، اگر الیکشن کی تاریخ نہ دی تو عوام کا سمندر اسلام آباد آ رہا ہے، عوام کا یہ سمندر سب کچھ بہا کر لے جائے گا۔
انہوں نے کہا تھا کہ امریکا کے ساتھ مل کر سازش کی گئی، امریکا کے ایک چھوٹے سے سرکاری افسر نے مجھے ہٹانے کی دھمکی دی، ڈونلڈ لو نے کہا عمران خان کو نہ ہٹایا تو تمہیں نقصان ہو گا۔
عمران خان نے کہا تھا کہ امریکی افسر نے کہا اگر شہباز شریف کو بٹھا دیا تو پاکستان کو معاف کر دیں گے، اس سے پوچھتا ہوں تم ہو کون پاکستان کو معاف کرنے والے، ہم امریکیوں کے نوکر اور غلام نہیں ہیں۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا تھا کہ شہباز شریف بوٹ پالش اور آصف زرداری امریکیوں کے غلام ہیں، ڈیزل نے امریکی سفارتکار کو کہا مجھے موقع دیدیں میں بہتر خدمت کروں گا۔
انہوں نے کہا تھا کہ یہ امریکیوں کے غلام ہیں، ہم اس کی امت ہیں جو دنیا کی تاریخ کا عظیم ترین لیڈر تھا، خوف کی زنجیر انسان کو پرواز نہیں کرنے دیتی، اللہ ایمان والوں کے خوف دور کردیتا ہے۔
عمران خان نے کہا تھا کہ کوئی جنرل اس وقت تک بڑا جنرل نہیں بن سکتا جب تک وہ خوف ختم نہ کر دے، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، میرے خلاف میڈیا پر کمپین کی گئی، عوام میری اتنی ہی عزت افزائی کررہی ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ کبھی غلام بڑے کام نہیں کر سکتا، صرف آزاد آدمی بڑے کام کرتا ہے، ہمارے اوپر بٹھائے گئے امریکا کے غلام کبھی قوم کو عظیم قوم نہیں بننے دیں گے، جب ہمیں حکومت ملی یہ چور 10 سال حکومت کرچکے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News