Advertisement
Advertisement
Advertisement

مظلوموں کو انصاف دینا عدلیہ کی ذمہ داری ہے، خرم نواز گنڈا پور

Now Reading:

مظلوموں کو انصاف دینا عدلیہ کی ذمہ داری ہے، خرم نواز گنڈا پور

خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہےکہ مظلوموں کو انصاف دینا عدلیہ کی ذمہ داری ہے۔

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کی آٹھویں برسی 17 جون کو منائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ کی غیر جانبدار تفتیش کے لیے قانونی چارہ جوئی کرتے8 سال ہوگئے، معزز عدلیہ سے درخواست ہے انصاف کے لیے زیر التوا اپیلوں کو ترجیحا نمٹائیں۔

خرم نواز گنڈا پور کا کہنا تھا کہ مظلوموں کو انصاف دینا عدلیہ کی ذمہ داری ہے، سپریم کورٹ نے اپیلیں جلد نمٹانے کی جو ہدایات جاری کیں ان پر دو سال کے بعد بھی عمل نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کا ایک بار پھر برسراقتدار آنا المیہ ہے۔

Advertisement

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے مزید کہا کہ پولیس کے قاتل افسران اہم عہدوں پر تعینات کر دیے گئے، اے ڈی خواجہ کی سربراہی میں بننے والی جے آئی ٹی کو تفتیش مکمل کرنے دی جائے۔

سانحہ ماڈل ٹاون کیا ہے؟

17 جون 2014 کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاون میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکریٹریٹ اور پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے سامنے قائم تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا تھا۔

آپریشن کے دوران پی اے ٹی کے کارکنوں نے مزاحمت کی، پولیس کے ساتھ جھڑپ کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ 90 کے قریب زخمی بھی ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقوام متحدہ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا خطاب، غیر منصفانہ مالیاتی نظام اور قرض بحران پر کڑی تنقید
وزیراعظم اور سری لنکن صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے پر اتفاق
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر