
اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان واپسی کیلئے کسی لیگی رہنما کی اجازت نہیں چاہیے نواز شریف کا حکم کافی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں مقیم سابق وزیرِ خزانہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان واپسی کا فیصلہ نواز شریف کے کہنے پر کیا ہے، جولائی کے چوتھے ہفتے میں پاکستان جارہا ہوں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ نیا پاکستانی پاسپورٹ مل چکا ہے اور ڈاکٹر نے بھی اجازت دیدی ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میری وطن واپسی میں وزیراعظم شہباز شریف کی رضامندی شامل ہے جبکہ پاکستان واپسی کیلئے کسی لیگی رہنما کی اجازت نہیں چاہیے نواز شریف کا حکم کافی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وطن واپسی سے پہلے میرے وکلاء عدالت سے حفاظتی ضمانت حاصل کیلئے رجوع کریں گے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ مجھے تحریک انصاف کی حکومت نے انتقام کا نشانہ بنایا اور میرے خلاف ایک ہی کیس ہے جو جھوٹ پر مبنی ہے۔
لندن میں مقیم سابق وزیرِ خزانہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ پارٹی کریگی، پاکستان پہنچ کر سینیٹر کا حلف اٹھاؤں گا۔
واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ کا قلمدان ملنے کا امکان ہے جس کے لیے انہوں نے جولائی کے پہلے ہفتے میں وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ اسحاق ڈار کو پاکستان سے لندن گئے ہوئے تقریباً چار برس کا عرصہ ہو چکا ہے اور ان پر لندن جانے سے قبل مختلف کیسز بنائے گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News