
اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے لیک ویو پارک میں سیر و تفریح کے دوران والدین سے بچھڑنے والے 05 بچوں کو تلاش کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے بچوں کے والدین کو پولیس اور سی ڈی اے کے کنٹرول روم کے ذریعے تلاش کر کے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا۔
آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ بچے لیک ویو پارک میں رش کے باعث والدین سے بچھڑ گئے تھے جن میں 3سالہ شعیب، 4سالہ سفیر، 4سالہ سعدیہ، 6سالہ شافعہ نور اور 3سالہ عبدالہادی شامل ہیں۔
ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے پولیس ٹیموں کو شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ پولیس جوانوں نے جس جوش و جذبے سے فرائض سرانجام دیے وہ قابل تحسین ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News