Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سپریم کورٹ، ہائیبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ کیخلاف کسٹم کی درخواستیں مسترد

Now Reading:

سپریم کورٹ، ہائیبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ کیخلاف کسٹم کی درخواستیں مسترد

سپریم کورٹ  نے ہائیبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ  کے خلاف کسٹم کی درخواستیں مسترد کردیں۔

تفصیلات کے مطابق  سپریم کورٹ میں ہائیبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ کیخلاف کسٹم کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

سماعت چیف جسٹس آف پاکستان   عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے کی۔

چیف جسٹس نے کسٹمز کے وکیل سے مکالمے کے دوران کہا کہ  عدالت کے سامنے ٹیکس چھوٹ کا معاملہ ہے گاڑیوں کی درآمدگی کا نہیں۔ اگر درآمد کی گئی گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ منع تھی تو آپ شوکاز جاری کرتے۔

کسٹمز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ  حکومت کی جانب سے 1800 سی سی سے زائد گاڑیوں پر 50 فیصد ٹیکس چھوٹ نہیں دی گئی۔ حکومت نے نئی درآمد گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ دی تھی۔

Advertisement

کسٹمز کے وکیل نے مزید کہا کہ  حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدگی کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار نہیں دیا۔

جسٹس  محمد علی مظہر نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ   حکومت کے جاری نوٹیفکیشن میں کہیں واضح نہیں کہ استعمال شدہ گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ ہو گی یا نئی گاڑیوں پر۔

چیف جسٹس نے ریمارکس میں  کہا   کہ  ہائیکورٹ  کا آرڈر معطل کرنے کی کوئی ٹھوس وجوہات نہیں دی گئیں۔

عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کسٹم کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

واضح رہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2017 میں استعمال شدہ گاڑیاں 50 فیصد ٹیکس چھوٹ پر درآمد کی تھیں۔   کسٹم کلکٹر نے الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

پشاور ہائیکورٹ نے ہائبرڈ گاڑیوں کی درآمدگی پر 50 فیصد ٹیکس چھوٹ کے خلاف کسٹم کی درخواستیں خارج کر دی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے اچھی خبر
ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) کے ذریعے پیسے کمانے کا طریقہ بتادیا
صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ میں بڑی تبدیلیاں
گوگل نے بیماری کی تشخیص کو آسان بنا دیا
صارفین کی آسانی کیلئے گوگل کا بڑا اقدام
موبائل فون کی قیمتیں بھی گرگئیں؛ اچانک بڑی کمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر