Advertisement

پیمرا نے عمران خان کی تقریر لائیو نشر کرنے پر پابندی لگادی

عمران خان

عمران خان

پیمرا نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقریر لائیو نشر کرنے  پر پابندی لگادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ٹی وی چینل عمران خان کی تقریر ریکارڈ کر کے چلا سکتے ہیں، تاہم براہ راست نشر کرنے پر پابندی ہوگی۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ تمام سیٹیلائیٹ ٹی وی چینل ملکی اداروں کے خلاف کسی بھی تقریر اور بیان بازی کو نشر نہ کرنے کے پابند ہیں۔

پیمرا کا مزید کہنا ہے کہ تمام ٹی وی چینل آزاد ایڈیٹوریل بورڈ تشکیل دیں تاکہ ان کا پلیٹ فارم ملکی اداروں کے خلاف استعمال نہ ہوسکے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی مذمت

Advertisement

پیمرا نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقریر لائیو نشر کرنے  پر پابندی لگادی ہے، جس کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے اس عمل کی مذمت کی گئی ہے۔

شاہ محمود قریشی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے لکھا کہ پیمرا کی جانب سے چئیرمین عمران خان کی براہِ راست تقاریر نشر کرنے پر پابندی کا فیصلہ برائے نام جمہوری حکومت کی بدترین آمریت کا نمونہ ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ تقاریر تو بند کروا دو گے یہ بتاؤ عمران خان کو کروڑوں پاکستانیوں کے دل سے کیسے نکالو گے؟

عمران اسماعیل

سابق گورنر کراچی عمران اسماعیل نے اپنے ٹوئٹر پر  لکھا کہ عمران خان کی تقاریر پر پابندی امپورٹڈ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کی ایک اور داستان ہے یہ عمران خان کا مقابلہ کریں گے جو ان کی تقاریر سے خوفزدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کہ عمران خان پاکستانی عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں ان کی آواز دبانے والوں کو عوام خود عبرت کا نشان بنائے گی۔

فواد چوہدری

رہنما تحریک انصاف  فواد چوہدری نے  بھی  مذمت کرتے ہوئے کہا  عمران خان پر پابندی ان کی تقریر کے خوف سے لگائی جا رہی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس پابندی سے صرف حکمران مزید ایکسپوز ہوئے ہیں اور کچھ نہیں۔

اسد عمر 

 رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان کی تقاریر ٹیلی کاسٹ پر پابندی سیاسی مسئلے کا انتظامی حل تلاش کرنے کی ایک اور کوشش ہے، اس کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔

Advertisement

اسد عمر کا کہنا تھا کہ بحران دن بدن گہرے ہوتے جا رہے ہیں،فاشزم عروج پر ہے اور ہر طرف خطرے کی گھنٹیاں بج رہی ہیں۔

شیخ رشید 

Advertisement

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید  نے کہا کہ پیمرا نے الیکٹرانک میڈیا کو نوٹس جاری کردیے ہیں،اہم ترین فیصلہ آنے سے پہلے سوشل میڈیا کے خلاف بھی اتھارٹی بن جائے گی، یوٹیوبر کو بھی گھیرے میں لیا جانے والا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کسی کو اہل اور کسی کو نااہل بنانے کے چکر میں بہت بڑا پھڈا ہو سکتا ہے۔

Advertisement

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
9 مئی سے حجاج کرام سعودی عرب روانہ ہونا شروع ہوجائینگے، علامہ طاہر اشرفی
ہمارا سب سے بڑا چیلنج غیر دستاویزی شعبہ ہے، وزیر خزانہ
سستی روٹی کا معاملہ، ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان کیخلاف جنگ جاری
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
پورے پاکستان میں صرف پنجاب حکومت کام کرتی دکھائی دیگی، عظمیٰ بخاری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات
Next Article
Exit mobile version