Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدلیہ کا احترام کرتا ہوں، قانونی عمل میں رکاوٹ ڈالنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، عمران خان

Now Reading:

عدلیہ کا احترام کرتا ہوں، قانونی عمل میں رکاوٹ ڈالنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان  کا کہنا ہے کہ عدلیہ کا دل سے احترام کرتا ہوں،  قانونی عمل کے راستے میں رکاوٹ ڈالنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

 تفصیلات کے مطابق عمران خان  کی جانب سے توہین عدالت کیس میں ابتدائی جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادیا گیا۔

عمران خان نے جواب میں اپنے الفاظ واپس لینے کی پیشکش  کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بالکل اس بات کا علم نہیں تھا کہ زیبا چوہدری ایک جج ہیں۔  ججز کے احساسات کو مجروح کرنے پر یقین نہیں رکھتا ،   الفاظ غیر مناسب تھے تو واپس لینے کےلیے تیار ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ غلط فہمی تھی کہ زیبا چوہدری ایگزیکٹو مجسٹریٹ  ہیں جو  وفاقی حکومت کی ہدایت پر عمل کر رہی ہیں۔  وفاقی حکومت شہباز گل کے حقوق کے برخلاف ان پر تشدد کروا رہی تھی۔

Advertisement

انہوں نے اپنے جواب میں مزید کہا کہ مجھے اس بات کا علم نہیں تھا کہ مقدمہ جوڈیشل افسر کے سامنے یا معزز عدالت میں زیر سماعت ہے۔

چیئر مین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ  میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ جب کوئی مقدمہ عدالت میں زیر التوا ہو تو اس میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کی جانی چاہیے، میں انتہائی ادب سے کہتا ہوں کہ عوام کے عدالتوں پر اعتماد کو نقصان پہنچانے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

عمران خان نے کہا کہ   ہمیشہ عدلیہ کی آزادی کی جدوجہد کی ہے،  اگر جوش خطابت میں عوامی اجتماع میں مجھ سے کچھ ایسے الفاظ ادا ہو گئے ہیں جس سے معزز عدالت کی دل آزاری ہوئی ہو تو میں کھلے دل سے کہتا ہوں کہ میری ایسی نیت نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ  میں معزز ججز کی دل آزاری کا سوچ بھی نہیں سکتا،   میرے الفاظ اگر معزز عدالت کی نظر میں نامناسب ہیں تو واپس لینے کے لیے تیار ہوں ۔

عمران خان نے معزز جج صاحبان سے گزارش کی ہے کہ وہ ان کی پوری تقریر کے سیاق و سباق کا جائزہ لیں تو پتا چل جائے گا کہ ان کی نیت بری نہیں تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اس حوالے سے دوران سماعت مزید گزارشات بھی عدالت  کے حضور پیش کروں گا۔

Advertisement

چیئر مین پی ٹی آئی نے عدالت سے اپنے خلاف  توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لینے کی بھی استدعا کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر