
اقوام متحدہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر دہشت گردی کے مقدمے کا نوٹس لے لیا۔
عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفنی ڈوجیرک نے کہا کہ سربراہ اقوام متحدہ انتونیو گوتریس پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف لگائے الزامات سے آگاہ ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے آزاد اور غیر جانبدارانہ طریقے سے قانونی کارروائی کرنے پر زور دیا ہے۔
سربراہ اقوام متحدہ نے پرسکون رہنے، تناؤ کو کم کرنے اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں پر زور دیا ہے۔
عمران خان کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف 21 اگست کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
عمران خان پر ایف نائن پارک جلسے میں ایڈیشنل سیشن جج کو دھمکانے کاالزام عائد کیا گیا تھا۔
عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور
گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی ضمانت کی درخواست منظورکرتے ہوئے تین روز کی حفاظتی ضمانت دے دی تھی۔
عدالت نے پولیس کو سابق وزیر اعظم کی گرفتاری سے روک دیا گیا تھا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News