جنوبی پنجاب ریجن میں پی اے ایف کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کارروائیاں زور و شور سے جاری ہیں۔
ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کی بھر پور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
18 August, 2022:Relief Operations for the flood affectees by Pakistan Air Force in South Punjab Region are in full swing. Food and medical facilities are being provided round the clock to the affected families by the relief teams of PAF. pic.twitter.com/j1TA05kV0o
Advertisement— DGPR (AIR FORCE) (@DGPR_PAF) August 18, 2022
ترجمان نے بتایا کہ پاک فضائیہ کی امدادی ٹیموں کی جانب سے چوبیس گھنٹے متاثرہ خاندانوں کو خوراک اور طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کی جانب سے انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت 12155 پاؤنڈ کی بنیادی اشیائے خوردونوش ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کی گئیں۔
ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کی پیرا میڈیکل ٹیم نے 939 مریضوں کا طبعی معائنہ بھی کیا ۔
پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے اہلکار خراب موسمی حالات کے باوجود سیلاب متاثرین کومدد فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم محمد شہباز شریف نے این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے اور صوبائی حکومت کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعظم آفس کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب کی صورتحال میں پہلی ترجیح متاثرہ افراد کو بچانا اور ان کی فوری مدد ہے۔
انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ ہر متاثرہ خاندان کو فوری طور پر 50000 روپے فراہم کیے جائیں۔
وزیراعظم نے متاثرین کو رہائش، طبی سہولیات، خوراک اور پینے کے صاف پانی کی فوری فراہمی کی ہدایت کی۔
انہوں نے جنوبی سندھ میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News