
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں انقلاب آرہا ہےاور پی ٹی آئی کی پوری پارلیمانی پارٹی اس انقلاب کا حصہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے دوران عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مراد سعید نے جس طریقے سے لوگوں کو موبیلائز کیا وہ قابل تعریف ہے۔
عمران خان نے کہا کہ حکومت کا ارادہ تھا مجھے رات تین چار بجے گرفتار کرنے کا لیکن اس سے پارٹی اور اوپر چلے گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز گل پر تشدد ہوا جس پر میں نے کہا کہ کارروائی کریں تو انہوں نے الٹا مجھ پر ہی دہشت کردی کا پرچہ کاٹ دیا ، حکومت کی اس غلطی سے سارے پاکستان میں انٹرنیشل بات چلی گئی جس سے پارٹی کو فائدہ ہواہے،اللہ نے تحریک انصاف کو موقع دیا ہے اور اس وقت کو ضائع نہیں کرنا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ عوام میں جتنی تحریک انصاف کو مقبولیت ملی ہے کبھی کسی جماعت کو نہیں ملی، پنجاب میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف کو اور مقبولیت ملی ۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا کہ ایک کال ہو اور لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں یہ حقیقی آزادی کی تحریک ہے۔
شاہ محمود قریشی کا پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب:
سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل رات گرفتاری کی بات ایک سیاسی حماقت تھی اس سے پارٹی اور مضبوط ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان جتنی مقبولیت ہے وہ 40 سال میں نہیں دیکھیہے اور ان کا بیانیہ لوگوں کے دلوں اور ذہنوں میں بیٹھ گیا ہے۔
غلام سرور خان:
پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما غلام سرور خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی ضمانت میرٹ پر ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں پر جو بھی آواز اٹھاتا ہے اس کی آواز بند کردی جاتی ہے، انشاء اللہ عمران خان کے خلاف ایف آئی آر بھی جلد خارج ہوجائےگی۔
علی محمد خان:
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News