
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل جو کہ بغاوت کے کیس میں گرفتار کیے گئے ہیں، آج ان کے ڈرائیور/ اسسٹنٹ اظہار کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے کیس کی مکمل تحقیقات کے لئے تفتیش کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
شہباز گل کےڈرائیور کے گھر چھاپے کا معاملہ۔
شہباز گل کے ڈرائیور کے گھر چھاپے اور گرفتاری کا عمل قانونی ہے، ڈرائیور کے اہلِ خانہ نے کارِ سرکار میں عملی مزاحمت کی۔ البتہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس اس کیس سے جڑے تمام تر شواہد و ثبوت اکٹھے کررہی ہے۔ 1/3
Advertisement— Islamabad Police (@ICT_Police) August 11, 2022
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس اس کیس سے جڑے تمام تر شواہد و ثبوت اکٹھے کررہی ہے۔
پولیس کے مطابق جہاں کہیں بھی قانونی کارروائی کی ضرورت پڑی پولیس اپنا کام کرے گی جس کے لئے کیس کا دائرہ کار اسلام آباد کے علاوہ دیگر صوبوں تک بھی پھیلایا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ مزید تفتیش کے لئے شہباز گل کے ڈرائیور کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے جہاں سے ڈرائیور کی بیوی کو گرفتار کیا گیا جبکہ ڈرائیور کو جی سیون سے گرفتار کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس چھاپے کے دوران مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
پولیس کی جانب سے اس کیس کا دائرہ کار دیگر صوبوں تک بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر شہباز گل کیس کے حوالے سے جڑے تمام لوگوں کو گرفتار کریں گے۔
عمران خان کی مزاحمت:
ڈاکٹر شہباز گل کے ڈرائیور/اسسٹنٹ سمیت ان کی اہلیہ کی گرفتاری کی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے بھرپور مزاحمت کی ہے۔
Imported govt of cabal of crooks brought thru foreign backed regime change is using fear & terror in media & ppl to gain acceptance after being routed in Punjab elections.But all they are succeeding in doing is further destabilising country. Only solution is fair & free elections
Advertisement— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 11, 2022
عمران خان نے اس حوالے سے اپنے جاری کیے جانے والے پیغام میں کہا ہے کہ غیر ملکی حمایت یافتہ حکومت کی تبدیلی کے ذریعے لائے گئے بدمعاشوں کی امپورٹڈ حکومت پنجاب کے انتخابات میں شکست کھانے کے بعد میڈیا اور عوام میں خوف اور دہشت کا سہارا لے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے حکومت ملک کو مزید غیر مستحکم کرنے میں کامیاب ہو رہی ہے اور اس کا واحد حل منصفانہ اور آزادانہ انتخابات ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News