Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان ریلویز میں بھی 75ویں جشنِ آزادی کی تقریبات کا خصوصی اہتمام

Now Reading:

پاکستان ریلویز میں بھی 75ویں جشنِ آزادی کی تقریبات کا خصوصی اہتمام
پاکستان ریلویز

پاکستان ریلویز

پاکستان ریلویز میں بھی 75ویں جشنِ آزادی کی تقریبات کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق   پاکستان ریلویز میں بھی ملک بھر کی طرح 75ویں جشنِ آزادی کی تقریبات کا خصوصی اہتمام کیا گیاہے۔

 جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ہیڈکوارٹرز کے احاطے میں ایک پُروقار تقریب منعقد کی گئی جبکہ چیف ایگزیکٹوآفیسرپاکستان ریلویز فرخ تیمور غلزئی نے پرچم کشائی کی۔

محکمہ ریلوے کی ترقی و خوشحالی اور ملکی سلامتی کے لیے دُعا بھی کی گئی جبکہ سی ای او ریلویز فرخ تیمور غلزئی نے ہیڈکوارٹرز کے احاطے میں پام کا پودا بھی لگایا۔

تقریب میں ریلوے سکولز کے بچے اور بچیوں نے ملی نغمے، ترانے پیش کئے اور ریلوے کے پولیس بینڈ نے بھی اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف دُھنیں پیش کیں۔

Advertisement

اسکے علاوہ سی ای او ریلویز نے ریلوے کیرن ہسپتال میں مریضوں کی عیادت اور ان میں مٹھائی تقسیم کی۔

14 اگست ۔۔۔۔۔۔ ملک بھر میں آزادی کا جشن

ملک بھر میں 14 اگست آزادی کے طور پر خوب جوش و خروش سے منایا جارہا ہے ، ملک کے ہر کونے میں ’پاکستان زندہ باد‘ نے نعرے لگائے جارہے ہیں اور آزادی کا جشن ہر ایک اپنے اپنے انداز میں منارہا رہے۔

یہ دن ہمیں قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی ولولہ انگیزقیادت میں اپنے آباﺅ اجداد کی بے شمار قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، یہ دن ہمیں کارکنانِ تحریک پاکستان کے نظریات پر قائم رہنے کے عزم کی تجدید اور ان کی جدوجہدکو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

ماضی کے برعکس، یہ یوم آزادی غیر معمولی مشکل حالات میں منایا جا رہا ہے جب ساری دنیا کورونا وبا سے شدید متاثر ہوئی ہے، جس کے منفی اثرات زندگی کے تمام شعبوں بشمول معیشت، صحت اور تعلیم پر مرتب ہوئے ہیں۔ ان تمام صورتحال کے باوجود بھی ملک بھر میں جشن آزادی کے موقع پر چھوٹی بڑی ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر