
ملک کے بیشتر شہروں میں کیبل پر بول نیوز کی نشریات بند کی جا رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کئی کیبل آپریٹرز نے اپنے شہروں میں بول نیوز کی نشریات بند کر دی ہیں۔
سانگھڑ میں کیبل آپریٹرز نے بول نیوز کی نشریات بند کر دی ہیں۔
شکارپور کے علاقے گڑھی یاسین، خانپور، لکھی غلام شاھ، رستم، چک، ڈرکھن، مدئجی، سلطان کوٹ، ہمایوں، جہان واھ اور حافظ آباد کے علاقے پنڈی بھٹیاں، جلالپور بھٹیاں، سکھیکی منڈی اور گرد و نواح میں بول نیوز ٹی وی کی نشریات بند کر دی گئی ہیں۔
عمران خان کا جلسہ شروع ہونے سے قبل اٹک اور سرگودھا میں بھی بول نیوز کی لائیو ٹرانسمیشن کو روک دیا گیا۔
بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی بول نیوز کی نشریات بند ہو گئی ہیں۔
ایم پی اے میاں مامون جعفر تارڑ
میاں مامون جعفر نے کہا کہ بول نیوز ٹی وی کی نشریات بند کرنے کی مذمت کرتا ہوں، چینل کی نشریات بند کرنا اظہار رائے پر تالا لگانے کے مترادف ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفاقی حکومت عمران خان اور بول نیوز کی بڑھتی مقبولیت سے خوف زدہ ہے۔
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان کے سب سے مقبول اور دیکھے جانے ولے رہنما کی تقاریر کو پاکستان کی تاریخ کی سب سے نفرت انگیز حکومت نے روک دیا ہے، یہ صرف اس لیڈر کو آگے ہی بڑھائے گا۔
The speeches of the most popular and watched leader of Pakistan have been barred by the most hated government in Pakistan’s history. This will only propel him further.
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) August 20, 2022
حماد اظہر نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اس فاشسٹ اور بزدل حکومت نے یوٹیوب تک رسائی کو غیر قانونی اور زبردستی بند کر دیا ہے۔
AdvertisementIt seems access to youtube has been illegally and forcefully shut down by this fascist and coward regime.
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) August 21, 2022
شیریں مزاری
پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت عمران خان سے بہت خوفزدہ ہے، آج عمران خان کی تقریر کے دوران پی ٹی اے کے ذریعے یوٹیوب کو بلاک کر دیا گیا، یہ شرمناک حرکت ہمیں خاموش نہیں کر سکے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ فاشزم اپنے عروج پر ہے کیونکہ خوف بدمعاشوں اور ان کی ڈوریاں کھینچنے والوں پر حاوی ہے، لفظ یقیناً تلوار سے زیادہ طاقتور ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر ارسلان خالد
چیئرمین تحریک انصاف کے خطاب کے دوران ملک بھر میں یوٹیوب کی بندش کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر ارسلان خالد نے آزادی اظہار رائے اور آئی ٹی کی صنعت پر حملہ قرار دے دیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے آتے ہی ملک کو بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا عذاب دیا اور اب انٹرنیٹ کی بندش کو معمول بنانا چاہتے ہیں، امپورٹڈ کٹھ پتلیاں اپنے اقتدار کے دوام کیلئے ملک کو داؤ پر لگا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان تو ہر روز قوم سے مخاطب ہوں گے، کیا یہ روزانہ انٹرنیٹ بند کریں گے؟ آج کے اقدام سے پوری آئی ٹی کی صنعت میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، لازم ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے اس شرمناک اقدام کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی جائے۔
واضح رہے کہ بول نیوز کے علاوہ بقیہ نیوز چینلز کی نشریات معمول کے مطابق جاری ہیں، کیبل آپریٹرز نے رابطہ کرنے پر موقف دینے سے انکار کر دیا ہے، بول نیوز کی کیبل پر نشریات بند ہونے سے شہری حکومت سے نالاں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News