
وزارت اطلاعات اور اس کے ذیلی اداروں کے ملازمین و افسران نے وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں رضاکارانہ طور پر عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی اپیل پر حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ عوام کی مدد کیلئے قائم فلڈ ریلیف فنڈ میں وزارت اطلاعات اور ذیلی اداروں کے گریڈ 1 سے 16 تک کے ملامین اپنی ایک دن کی تنخواہ رضاکارانہ طور پر جمع کروائیں گے۔
ذرائع کے مطابق گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے تمام افسران کا اپنی 7 دن کی تنخواہ پرائم منسٹر فلڈ ریلیف فنڈ میں عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ وزارت اطلاعات اور اس کے ذیلی اداروں کے ملازمین اس مشکل وقت میں حکومت اور متاثرہ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزارت کے تمام ملازمین و افسران نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور سیلاب زدگان کی مدد کیلئے وزیراعظم اور وفاقی وزیر اطلاعات کی اپیلوں پر امدادی رقم فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع کرانے کا اعلان کیا۔
سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے قائم وزیراعظم ریلیف فنڈ کا ایس ایم ایس نمبر جاری
سیلاب متاثرین کے عطیات کیلئے وزیراعظم فلڈ ریلیف 2022 کا شارٹ کوڈ جاری کردیا گیا ہے۔
پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ شہری موبائل فون سے “فنڈ” لکھ کر 9999 پر ایس ایم ایس بھیج کر 10 روپے عطیہ کرسکتے ہیں۔
پی ٹی اے کا نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تمام آپریٹرز جمع ہونے والے عطیات سے این ڈی ایم اے کو مطلع کریں گے۔
وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم اورنگزیب نے وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام کمرشل بینکوں کے ذریعے عطیات جمع کرنے کا سرکلر جاری کر دیا ہے، اندرون و بیرون ملک پاکستانی عطیات اس اکاؤنٹ میں جمع کرا سکتے ہیں۔
مریم اورنگزیب کی اندرون و بیرون ملک تمام پاکستانیوں سے دل کھول کر عطیات جمع کرانے کی اپیل
مریم اورنگزیب نے اندرون و بیرون ملک تمام پاکستانیوں سے دل کھول کر عطیات جمع کرانے کی اپیل ہے، انہوں نے کہا ہے کہ یہ عطیات اکاؤنٹ (Prime Minister Relief Fund Account 2022 Account No. ‘G-12164) میں جمع کرائے جاسکتے ہیں، عطیات کے ذریعے تمام پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کے کام میں شامل ہوسکتے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سرکلر کے تحت تمام کمرشل بینک اور ان کی شاخیں وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ 2022 میں عطیات جمع کر سکتی ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی وائر ٹرانسفر، منی سروس بیوروز، منی ٹرانسفر آپریٹرز اور ایکسچینج ہاؤسز کے ذریعے بھی عطیات بھجوا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News