Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کے بیشتر علاقوں میں بادلوں  کے ڈیرے، کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا امکان

Now Reading:

ملک کے بیشتر علاقوں میں بادلوں  کے ڈیرے، کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا امکان
تیز بارش کا امکان

آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران سندھ، بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

اسکے علاوہ قلعہ سیف اللہ ،لورالائی ،بارکھان،کوہلو  سمیت بلوچستان کے  مختلف علاقوں  اور ڈیرہ غازی خان کے برساتی  نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد، دادو میں بھی موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر،خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں،گلیات ،  چلاس، دیامر، گلگت،ہنزہ، استور اورسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ موجود ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے کوہ سلیمان رینج میں طوفانی بارشیں ہوئیں ہیں جبکہ رودکوہیوں میں طغیانی سے متعدد دیہات زیرآب آگئے ہیں۔

اسکے علاوہ ہزاروں ایکڑ رقبے پر فصلیں بھی متاثر ہوئیں ہیں جبکہ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے راوی میں بھی سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

دوسری جانب گوجرانوالہ، لاہور اور ملتان ڈویژن کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کردیا گیا ہے جس کے بعد تمام اضلاع کی انتظامیہ کو پیشگی انتظامات کیلئے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر