Advertisement
Advertisement
Advertisement

پرویز الٰہی اور مونس الٰہی اپنے خاندان کا مزید مذاق نہ اڑائیں، طارق بشیر چیمہ

Now Reading:

پرویز الٰہی اور مونس الٰہی اپنے خاندان کا مزید مذاق نہ اڑائیں، طارق بشیر چیمہ

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی اور مونس الٰہی اپنے خاندان کا مزید مذاق نہ اڑائیں۔

تفصیلات کے مطابق طارق بشیر چیمہ نے چوہدری شجاعت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری شجاعت کو صدرات سے ہٹاںا ناممکن ہے، ایک صوبائی عہدیدار مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس بلا کر شجاعت صاحب اور مجھے فارغ کر دیتا ہے لیکن مرکزی مجلس عاملہ تو خود ہمارے ساتھ ہے، ہمارے پاس اکثریت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان یہاں گھر آیا تھا سوا گھنٹہ ملاقات ہوئی، میں عمران خان سے ملاقات میں ساتھ تھا، وہ سالک کو وزیر بنانا چاہتے تھے لیکن ہم نے کہا کہ مونس کو بناؤ، جتنا پنڈورا باکس کھولو گے اتنا تکلیف ہو گی، میں نے پارٹی اور خاندان کا بٹوارا کیا یہ غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجلس عاملہ کی کارروائی دو نمبر تھی، ان کو اختیار حاصل نہیں ہے، ہمارے اراکین کو فون کر کے بلایا جا رہا ہے اور لالچ دی جا رہی ہے، پرویز الٰہی اور مونس الٰہی اپنے خاندان کا مذاق نہ اڑائیں، اقتدار آنی جانی چیز ہے۔

طارق بشیر نے کہا کہ میں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا کیونکہ وہ جھوٹ بولتے تھے، وہ اندر کچھ باہر کچھ ہے اس لیے مجھے چپ رہنے دیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے وکلا اور قانونی ٹیم کام کر رہی ہے سپریم کورٹ کا فیصلہ سامنے آجائے تو پھر مجلس عاملہ کے خلاف کارروائی ہو گی۔

ان کے ہمراہ مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے بھی پریس کانفرنس میں کہا کہ سوشل میڈیا مختلف فورم پر میرے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے، مجھ پر جو الزامات لگائے جارہے ہیں اس پر سب کو اعتماد میں لینا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اورمختلف فورمز پر میرے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے، غلط بیانی کر کے کوئی بھی شخص عوام کو اعتماد میں نہیں لے سکتا، ہر بات کا الزام سیاستدانوں کو دیا جاتا ہے، الزامات لگانے والوں کی اپنی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ایک دوسرے کو گالیاں دی جا رہی ہیں، ملک کی موجودہ معاشی صورتحال پر آرمی چیف کو لانا ہماری نا اہلی ہے، آرمی چیف کو کیوں مداخلت کرنا پڑی، سیاستدانوں کا قصور ہے جس کی وجہ سے آرمی چیف کو مداخلت کرنا پڑی۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ نے کہا کہ ہائیکورٹ میں کیسز کئی سالوں سے چل رہے ہیں، 20 سال پرانا کیس ہمارے خلاف چلتا رہا، معیشت کی خرابی کے ذمہ دار صرف سیاستدان ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے بیٹوں پر کرپشن کے الزامات لگانے کی کوشش کی گئی، میں اور طارق بشیر چیمہ وزیراعظم سے ملاقات کرنے گئے، کس جرم کے تحت میرے بیٹوں پر مقدمات بنائے جا رہے ہیں، عمران خان اداروں کے خلاف گفتگو کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر