Advertisement
Advertisement
Advertisement

انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، عمران خان کاعدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، عمران خان کاعدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمے کی پیش نظر سابق وزیراعظم عمران خان نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کے امکانات ہیں جس سے بچنے کے لئے چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی وکیل فیصل چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی جائے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی لیگل ٹیم تھوڑی دیر بعد اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرے گی۔

خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت گزشتہ روز مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Advertisement

اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں عمران خان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف مقدمہ مجسٹریٹ صدرعلی جاوید کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق عمران خان نے نے ایف نائن پارک جلسے میں ایڈیشنل سیشن جج کو دھمکایا ہے جبکہ عمران خان کی تقریر کو بھی ایف آئی آر کے متن کا حصہ بنایا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر