Advertisement
Advertisement
Advertisement

حقیقی آزادی کی جدوجہد میں کامیابی یقینی ہے، اسد عمر

Now Reading:

حقیقی آزادی کی جدوجہد میں کامیابی یقینی ہے، اسد عمر

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ اس ملک کی عوام عمران خان کی قیادت میں شروع ہونے والی پاکستان کی حقیقی آزادی کی  جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی رہے گی اور اس کو جاری رکھیں گے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی عوام ایک ایسے ملک کی خواہش کررہی ہے جس میں کسی اور طاقت کے زیر اثر فیصلے نہ ہو اور جو ایک خود مختار ملک ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کی اس جدوجہد میں کامیابی یقینی ہے کیونکہ اس میں ہر طبقے کے لوگ ہر شہر ہر گاؤں دیہات کے لوگ یکجا ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ آج رات اس جدوجہد میں شامل عوام کا ایک بہت بڑا عظیم الشان مظاہرہ بھی لاہور میں ہوگا کہ جس میں ہم سب عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوکر اور ایک ساتھ مل کر قومی ترانہ پڑھیں گے اور اسکے ساتھ ساتھ پاکستان کے ہر حصے کے لوگ دنیا کو یہ پیغام دیں گے کہ پاکستان کے لوگ متحد ہیں اور اپنی آزادی کے لئے کھڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بننے سے پہلے سے ہی حقیقی آزادی کے لئے قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے جو آج تک چلتا آرہا ہے اور آج ہونے والی تقریر میں بھی قوم کے متحد ہونے اور یکجا ہونے کا پیغام دنیا کو جائیگا کہ آج بھی یہ قوم اور افواج پاکستان کی حقیقی آزادی کے لئے متحد ہیں۔

Advertisement

اسد عمر نے کہا کہ یہ قوم ایک دلیر قوم ہے جو اپنی آزادی حاصل کرنے کا جذبہ رکھتی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ آج عمران خان اپنے خطاب میں آئندہ کا لائحہ عمل بھی بتائیں گے کہ انہیں آگے کیا کرنا ہے ضروری اعلان بھی کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر