Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیلابی صورتحال؛ برطانیہ کا مادی سرگرمیوں کے لیے پاکستان کو 1.5 ملین پاؤنڈز دینے کا اعلان

Now Reading:

سیلابی صورتحال؛ برطانیہ کا مادی سرگرمیوں کے لیے پاکستان کو 1.5 ملین پاؤنڈز دینے کا اعلان

برطانیہ نے پاکستان کو مادی سرگرمیوں کے لیے 1.5 ملین پاؤنڈز دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے جنوب میں سیلاب سے کم از کم 900 افراد کی ہلاکت کے بعد برطانیہ پاکستان کو فوری امداد فراہم کر رہا ہے۔

برطانوی ہائی کمیشن نے کہا کہ مون سون کی شدید بارشوں نے لاکھوں افراد کو متاثر کیا ہے، پاکستان میں 700,000 گھر تباہ ہو گئے ہیں، اس قدرتی آفت کے مقابلے کے لیے برطانیہ امدادی سرگرمیوں کی مد میں 1.5 ملین پاؤنڈز امداد فراہم کرے گا۔

ہائی کمیشن نے کہا کہ اقوام متحدہ رواں ہفتے کے آخر میں پاکستان میں آفت کے باعث ضروریات کا جائزہ لے رہا ہے، توقع ہے کہ منگل کو اقوام متحدہ کی (پاکستان کی امداد کے لیے) اپیل شروع کی جائے گی۔

نمائندہ خصوصی برائے برطانوی وزیراعظم لارڈ طارق احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب نے مقامی کمیونٹیز کو تباہ کر دیا ہے، برطانیہ فوری بعد میں مدد کے لیے 1.5 ملین پاؤنڈ تک فراہم کر رہا ہے۔

Advertisement

لارڈ طارق احمد نے کہا کہ ہم اس تباہی کا مشاہدہ کر رہے ہیں جو موسمیاتی تبدیلی کا سبب بن سکتی ہے، یہ کس طرح سب سے زیادہ کمزور لوگوں کو متاثر کرتی ہے، میرے خیالات اور دعائیں تمام متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر