
وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر آل پارٹیز کانفرنس بلا لی۔
ملک میں جاری سیلاب کی تباہ کاریوں پر وزیراعظم شہباز شریف نے ’’آل پارٹیز کانفرنس‘‘ بلا لی ہے، پیرکو وزیراعظم ہاؤس میں کانفرنس کا انعقاد ہوگا۔
آل پارٹیز کانفرنس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پیر کی دوپہر 3 بجے منعقد ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں تحریک انصاف کے علاوہ پی ڈی ایم، اتحادی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
کانفرنس میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق امور پر مشاورت کی جائے گی۔
ملک بھر میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 1030 سے تجاوز
ملک کے چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے اب تک 1030 افراد جاں بحق جبکہ لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔
اسی طرح لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں مکمل تباہ اور کئی مکانات ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔
سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں جاری
ملک کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے، متاثرین میں 5487 راشن کے پیکٹ اور 1200 سے زائد خیمے تقسیم کیے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملک بھر میں 117 ریلیف کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں، آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ ہیڈ کوارٹرز میں فلڈ ریلیف سینٹر قائم کیا گیا ہے، سینٹر کا مقصد فلڈ ریلیف اقدامات کو کوآرڈنیٹ کرنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اب تک 25 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے، آرمی فلڈ ریلیف کورڈینیشن سینٹر قائم کیا گیا ہے، ملک بھر میں امداد کلیکشن پوائنٹس قائم کیے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News