Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کا قوم سے خطاب کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

عمران خان کا قوم سے خطاب کرنے کا فیصلہ
عمران خان

سابق وزراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے قوم سے براہ راست خطاب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔

Advertisement

فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں واضح کیا ہے کہ عمران خان آج شام میں 5بجکر 15 منٹ پر اہم پریس کانفرنس کریں گے جس دوران وہ تمام صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لینگے۔

خیال رہے کہ بنی گالہ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت موجودہ صورتحال پر اجلاس جاری ہے جس میں اہم سیاسی رہنماؤں نے شرکت کو یقینی بنایا ہے۔

عمران خان کو شہباز گل کیخلاف کیس اور عدالتی کارروائی سے آگاہ کیا جائے گا جبکہ تیرہ اگست کو ہونیوالے جلسے سمیت دیگر اہم امور بھی زیر غور آئینگے ۔

اسکے علاوہ اجلاس میں پی ٹی آئی اپنا آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی اور عمران خان راہنماوں کو گائیڈ لائن سے آگاہ کرینگے۔

شہباز گل کی گرفتاری کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ یہ گرفتاری نہیں، سراسر اغواء ہے۔

Advertisement

 

انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکنان سے دشمنوں کا سا سلوک روا رکھا جارہا ہے اور یہ سب بیرونی پشت پناہی سےمسلط کی جانےوالی مجرموں کی سرکار کو ہم سے تسلیم کروانے کیلئے کیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دیوالی کے روز بھی لاہور کی فضا آلودہ، حکومت کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل
بلوچستان کے علاقے رکنی کے قریب 5.0 شدت کا زلزلہ
دیوالی کے موقع پر صدر و وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
نیتن یاہو نے امن معاہدے کو روند ڈالا ، عالمی برادری فوری نوٹس لے ، علامہ طاہر اشرفی
افغانستان ، ایران اور روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ شرائط نرم ، وزارت تجارت کا نوٹیفکیشن جاری
قطر اور ترکیہ معاہدے کے ضامن ہیں ، افغانستان سے تجارت بحالی پراتفاق ہوگیا، خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر