Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمیری بھائیوں کی حقیقی جدوجہد آزادی میں ہمیشہ انکے ساتھ کھڑے رہیں گے، سربراہ پاک فضائیہ

Now Reading:

کشمیری بھائیوں کی حقیقی جدوجہد آزادی میں ہمیشہ انکے ساتھ کھڑے رہیں گے، سربراہ پاک فضائیہ
ایئر چیف

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا ہے کہ ہم ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کی حقیقی جدوجہد آزادی میں انکے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے سربراہ پاک فضائیہ نے خصوصی پیغام جاری کیا ہے، جس میں مقبوضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا مقبوضہ جموں و کشمیر میں غاصب بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عدل، انصاف اور انسانی وقار کی سربلندی کے لئے ضروری ہے کہ عالمی برادری ایسے عملی اقدامات اٹھائے جن سے بھارت کو کشمیریوں کے خلاف اپنے موجودہ غیرقانونی اقدامات واپس لینے کے لئے مجبور کیا جا سکے۔

  سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت اور آبادی کے تناسب میں غیرقانونی تبدیلی، جاری بھارتی فوجی محاصرے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے تناظر میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہادر اور جفاکش عوام کی بھارتی غاصبانہ تسلط کے خلاف پر امن جدوجہد میں انکے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ بھارت کو یہ جان لینا چاہیے کہ ہر کشمیری کی شہادت اور ہر گھر کی تباہی سے کشمیریوں کے بھارتی قبضے سے آزادی کے عزم کو مزید تقویت ملے گی۔

Advertisement

یومِ استحصال کشمیر کیوں منایا جاتا ہے؟

واضح رہے کہ 3 سال قبل آج کے دن (5 اگست 2019ء کو) بھارت نے ظلم و جبر کا قانون نافذ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا تھا۔

آج بھارت کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں یومِ استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک کو 1 منٹ کے لیے روکا گیا، کشمیریوں سے یک جہتی کے اظہار کے لیے 1 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر