Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیلاب زدہ علاقوں میں فنڈ کی مدد سے اسکولز کی بحالی کی جائے گی، وزیر تعلیم پنجاب

Now Reading:

سیلاب زدہ علاقوں میں فنڈ کی مدد سے اسکولز کی بحالی کی جائے گی، وزیر تعلیم پنجاب
مراد راس

مراد راس

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں 2ارب سے زائد فنڈ کی مدد سے اسکولز کی بحالی کی جائے گی۔

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے قائد ہیڈکوارٹر لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب میں گزشتہ چار ماہ کے دوران تباہی مچائی گئی، اپنے لوگ لگانے کے لئے لوگوں کو بلا وجہ نوکریوں سے نکالا گیا، مسلم لیگ ن جیسی جماعتیں نہیں چاہتیں کہ ہماری آنے والی نسلیں پڑھی لکھی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 16000 ایجوکٹرز کی بھرتی کیلئے سمری بھیج دی، گریڈ 1 سے گریڈ 4 تک کے 11 ہزار ملازمین بھرتی کئے جائیں گے، اگلے جمعہ تک تمام سرکاری اسکولز میں کتابوں کی کمی پوری ہو جائے گی، پنجاب میں سیلاب کے دوران ساڑھے 900 اسکولز بند ہیں، سیلاب زدہ علاقوں میں 2 ارب 80 کروڑ فنڈ کی مدد سے اسکولز کی بحالی کی جائے گی۔

‘عمران خان حکومت کے دماغوں پر حاوی ہوگئے ہیں’

مراد راس نے کہا کہ عمران خان پر دہشت گردی کا پرچہ، شہباز گل پر پرچے ہوئے ہیں، عمران خان اور پی ٹی آئی ان کے دماغوں پر حاوی ہوگئے ہیں۔

Advertisement

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ قوم میں شعور اجاگر ہو چکا ہے کون کس کے لیے کتنا کام کر رہا ہے، 25 جولائی کو دیکھیں، پولیس نے بھی حکومت کے کہنے پر تشدد کیا، میرے اوپر 8 ایف آئی آر کی گئی ہیں ان میں 3 دہشت گردی ہیں، اب اسلام آباد میں بیٹھ کر ایف آئی اے کے ذریعے پرچے کروا رہے ہیں۔

‘عام فرد کی زندگی ختم ہوگئی ہے’

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ ہمیں مہنگائی پر تنقید کرنے والے خود زیادہ مہنگائی کر رہے ہیں، عام فرد کی زندگی ختم ہوگئی ہے، سارا دن میڈیا میں بیٹھتے ہیں عمران خان عمران خان کرتے رہتے ہیں، یہ سارے چوہے ہیں انہوں میں بلوں میں جا چھپنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عنقریب ان کا حال دیکھنا کیا ہوگا، انہیں بھی معلوم ہے، جیت پی ٹی آئی اور عمران خان کی ہے، آپ نے دیکھا جلسوں پر ہر عمر کے لوگ موجود ہوتے ہیں۔

مراد راس نے مزید کہا کہ عمران خان کو گرفتار کے خدشہ پر لاہور میں بزرگ خواتین رات 1 بجے احتجاج میں شریک ہوئی، عوام کے لیے عمران خان ایک پیشن ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر