Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا ملک کے تمام ادارے سازشی ہیں؟ مصدق ملک کا عمران خان سے سوال

Now Reading:

کیا ملک کے تمام ادارے سازشی ہیں؟ مصدق ملک کا عمران خان سے سوال
مصدق ملک

وفاقی وزیر مصدق ملک نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سوال کیا ہے کہ کیا ملک کے تمام ادارے سازشی ہیں؟

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے بتایا کہ آج قومی ترانہ ریکارڈ کرنے کی ایک  تقریب میں تھا، ترانے میں وطن عزیز کی سلامتی کے لیے اللہ تعالیٰ پر یقین کا اظہار کیا گیا، یہ یقین ایسے ہی نہیں،ان شااللہ پاکستان قائم و دائم رہے گا۔

مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان صاحب نے بھی ملک کی 75 ویں سالگرہ پر پیغام دیا ہے جس کے لئے میں سمجھ رہا تھا کہ عمران خان کوئی ملک کے مفاد میں بات کریں گے لیکن خان صاحب نے اس بار بھی سازش کا ذکر کیا ہے۔

انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ تو نیوٹرل امپائر کو تسلیم کرتے تھے پھر جب آج وہ نیوٹرل ہوئے تو کیوں ناراض ہورہے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے سوال کیا کہ ملک کے تمام ادارے کیا سازشی ہیں؟ اور صرف عارف نقوی صاحب محب وطن ہیں؟

Advertisement

مصدق ملک نے کہا کہ عارف نقوی چوری چکاری میں دنیا میں نمایاں مقام رکھتا ہے، جب یہ کے الیکٹرک کا مالک تھا تو خان صاحب نے اسے نواز تھا اور انہیں 3 ارب ر روپے معاف کردیئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ  ملک میں بجلی کے کوٹے کو غلط استعمال کیا اور عارف نقوی کو فائدہ پہنچایا گیا تھا تا کیا وہ چوری نہیں تھی؟

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے چیف آف اسٹاف نے بھی پاک فوج کے خلاف زبان درازی کی لیکن عمران خان نے آج بھی شہباز گل کے بیان کی تردید نہیں کی، وہ ایسے بیانات کی سپورٹ کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جس کی بھی گرفتاری ہوئی وہ آئین کے مطابق ہے، کسی کی منشاء پر گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر