Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ، جے آئی ٹی کو دوسری مرتبہ جواب جمع کرادیا

Now Reading:

عمران خان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ، جے آئی ٹی کو دوسری مرتبہ جواب جمع کرادیا
عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دہشت گردی کے مقدمے میں جے آئی ٹی کو دوسری مرتبہ جواب جمع کروادیا ہے۔

عمران خان کی جانب سے جے آئی ٹی کو بیان ان کے وکیل انتظار حسین پنجوتھہ نے تھانہ مارگلہ میں جمع کروایا ہے جب کہ بیان جے آئی ٹی کے سربراہ رخسار مہدی کو جمع کروایا گیا ہے۔

جے آئی ٹی کو جمع کروائے گئے جواب میں عمران خان نے ایف نائن پارک جلسہ کی تقریر میں کسی قسم کی دہشت گردی سے انکار کیا ہے۔

عمران خان نے جواب میں لکھا کہ میں نے اپنی سیاسی زندگی میں کبھی بھی قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا، میں وزیر اعظم پاکستان رہ چکا ہوں، کیسے کسی کو دہشت گردی پر اکسا سکتا ہوں۔

عمران خان کا جواب میں کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے ڈاکٹر شہبازگل کو گرفتار کیا اور ان پر تشدد کیا گیا جو ہائی کورٹ میں ثابت ہوا جب کہ شہباز گل پر تشدد اور کارکنوں کے خلاف مقدمات پر جلسہ کیا۔

Advertisement

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے تقریر میں تشدد کے ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی کا کہا اور قانونی کاروائی کرنا ہر کسی کا حق ہے۔ میری تقریر کا مقصد کسی کو ہراساں کرنا یا دہشت پھیلانا ہرگز نہیں تھا۔

عمران خان نے اپنے جواب میں مزید لکھا کہ میرے خلاف سیاسی مخالفت کی بنیاد پر دہشت گردی کا مقدمہ بنا دیا گیا لہذا بے بنیاد مقدمے کو خارج کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر