
کوئٹہ سے پہلی دو حج پروازیں 300 مسافروں کو لیکر مدینہ منورہ روانہ
عازمین حج کے ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کرنے کی غلطی بینکوں کو 21 کروڑ میں پڑ گئی بینکوں نے 1414 حج کے حصے کی سبسڈی کے 21 کروڑ وزارت مذہبی امور کو دے دیئے۔
وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق بینکوں نے 1414 عازمین حج کی درخواستیں بروقت وصول کرنے کے باوجود ڈیٹا وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہیں کیا تھا۔
بینکوں کی غلطی سے 1414 عازمین حج کے لئے الگ سے سعودی حکومت سے کوٹہ لینا پڑا تھا جبکہ وزیر اعظم شہبازشریف نے بینکوں کی غلطی کا نوٹس لیکر ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس کی سبسٹسڈی بینکوں سے لینے کا کہا تھا۔
وزارت مذہبی امور نے اپنی طرف سے حج کے وقت فی کس ڈیڑھ لاکھ روپے ادا کرکے 1414 عازمین کو حج پر بھیج دیا تھا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News