Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی حکومت کو اب آڈیو لیک کا جواب دیا جائے گا، بیرسٹرسیف

Now Reading:

وفاقی حکومت کو اب آڈیو لیک کا جواب دیا جائے گا، بیرسٹرسیف

بیرسٹر سیف

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو اب آڈیو لیک کا جواب دیا جائے گا۔

بیرسٹرسیف نے پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی گزشتہ روز کی آڈیو لیک نے ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو اب آڈیو لیک کا جواب دیا جائے گا، واردات کا جب وقت آئے گا، تو تب ہوگی لیکن بہت خوب ہوگی۔

‘تحریک انصاف کی موجود حکومت کیخلاف تحریک جاری رہے گی’

معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا ہے کہ عمران خان کل پشاور آرہے ہیں، جو تین مختلف تقاریب سے خطاب کرینگے، تاجروں، علماء ونگ اورآئی ایس ایف یوتھ ونگ سے عمران خان خطاب کرینگے۔

Advertisement

بیرسٹرسیف نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اور عمران خان کسی کے اعشارے پر نہیں چلتی، پاکستان تحریک انصاف کی موجود حکومت کے خلاف تحریک جاری رہے گی۔

عمران خان کا دورہ لاہور، اہم ملاقاتیں اور مختلف تقریبات میں خطاب شیڈول

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج لاہور میں مصروف دن گزاریں گے جس دوران اہم ملاقاتیں اور مختلف تقریبات میں خطاب شیڈول کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے ۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے تقریب کا انعقاد ہو گا جہاں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان دن 11 بجے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت اور خصوصی خطاب کریں گے۔

اس موقع پر “تعلیم اور ہنر ساتھ ساتھ” پروگرام میں پی آئی ٹی بی کی جانب سے طلبہ و طالبات کو مختلف سکلز کی ٹریننگ دی جائیں گی اور دوران تعلیم ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنے کی ٹریننگز حاصل کر کے طلبا و طالبات کو روزگار کے مواقع مل سکیں گے۔

Advertisement

اس کے بعد چیئرمین تحریک انصاف الحمرا ہال میں تاجروں کے ایک اجتماع سے خطاب کریں گے جبکہ شام میں چیئرمین تحریک انصاف مقامی ہوٹل میں علماء و مشائخ کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر