چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج دوپہر حقیقی آزادی تحریک کے سلسلے میں مظفرآباد میں جلسۂ عام سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا جلسہ آج ہوگا جس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔
چئیرمین عمران خان آج یونیورسٹی گراؤنڈ مظفر آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے #کشمیر_کپتان_کا pic.twitter.com/KzeBvyWnL3
Advertisement— PTI (@PTIofficial) September 29, 2022
اس جلسے میں عمران خان پاکستان کی حقیقی آزادی کے ساتھ ساتھ کشمیر کے مسئلے پر بھی بات کریں گے۔
وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے ہمراہ تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈہ پور سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
سردار تنویر الیاس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کشمیریوں کے سفیر ہیں، لائن آف کنٹرول کے اس پار بھی کشمیری عمران خان سے والہانہ محبت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا جلسہ کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
