چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی اہم سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی۔
عمران خان پر ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کے خلاف دھمکی آمیز الفاظ استعمال کرنیکا الزام ہے جس کا نوٹس چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے لیا تھا ۔
کپتان کیخلاف توہین عدالت کیس
کیا عمران خان پر فرد جرم عائد ہوگی؟Advertisement
براہ راست دیکھیں: https://t.co/7PN6qbA9Hd#ImranKhan #IslamabadHighCourt #BreakingNews #BOLNews pic.twitter.com/ridAIsCv8F— BOL Network (@BOLNETWORK) September 22, 2022
اس کیس میں عمران خان آج تیسری بار اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونگے جبکہ کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں جسٹس محسن اختر کیانی جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل پانچ رکنی بینچ کریگا۔
خیال رہے کہ عمران خان کے خلاف ہائی کورٹ میں پہلی سماعت 31اگست کو ہوئی عمران خان پیش ہوئے مگر ان کا جواب غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہیں ایک موقع دے دیا گیا ۔
بعدازاں عمران خان نے 8 ستمبر کو جو جواب جمع کرایا تھا جسے عدالت نے اسے بھی غیر تسلی بخش قرار دے کر عمران خان پر فردجرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
عمران خان پر فرد جرم لگے گی یا کسی نئے جواب میں معافی مانگی جائے گی یہ طے ہونا باقی ہے عمران خان فرد جرم عائد ہونے کے بعد بھی کسی مرحلے پر معافی مانگ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
