Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کو پتا چل گیا ہے کہ مجھےدہشتگردی کے مقدمے میں ڈال دیا گیا ہے، عمران خان 

Now Reading:

دنیا کو پتا چل گیا ہے کہ مجھےدہشتگردی کے مقدمے میں ڈال دیا گیا ہے، عمران خان 
عمران خاں

عمران خاں

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا کو پتا چل گیا ہے کہ عمران خان کودہشتگردی کے مقدمہ میں ڈال دیا گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ یہ مقدمہ پوری دنیا کے سامنے ایک مذاق بن گیا ہے، آج میں نے حاضری دی معلوم بھی ہے کہ یہ ایک مذاق ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کے سوالوں کےجواب دے دیے ہیں، دنیا کو پتا چل گیا ہے کہ عمران خان کودہشتگردی کے مقدمہ میں ڈال دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اور میری پارٹی کوجتنا دیوار سے لگائیں گے اتنا ہی ہم تیار ہو رہے ہیں، پہلے میں چپ تھا کہ معاشی حالات برے تھے پھرسیلاب آگیا۔

عمران خان نے کہا کہ ٹیلی تھون کے ذریعے پیسے اکٹھے کیے توچینلزبند  کروا دیے جبکہ ہم نے صرف5گھنٹوں میں10ارب روپے جمع کیے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹر سیف اللہ کے گھرکل ایف آئی اے نے چھاپا مارا، سیاسی فنڈنگ کرنے والوں کوڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شہبازگل پرتشدد کیا گیا،ہم نے کہا قانونی کارروائی کریں گے، کارروائی کی بات کی تودہشتگردی کی دفعات لگائی گئیں،یہ مذاق ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ان تمام چیزوں کا ایک ہی حل ہے کہ فوری الیکشن کرائےجائیں، انہیں چیلنج ہے جس دن کال دی آپ برداشت نہیں کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عوام میں جاتے ہیں تو لوگ ان کو گالیاں نکالتے ہیں، ہم پر چور مسلط کیےگئے ہیں یہ کبھی برداشت نہیں کروں گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ صرف ایک بات ہوسکتی ہے اور وہ شفاف انتخابات کی ہوگی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف،ورلڈبینک رپورٹ ہے پاکستان سری لنکاکی طرف جارہا ہے، آئی ایم ایف،ورلڈبینک کہہ رہا ہے کہ معیشت ان سےسنبھالی نہیں جارہی۔

Advertisement

واضح رہے کہ عمران خان کو جے آئی ٹی کی جانب سے تحریری طور پر 21سوالات پر مشتمل سوالنامہ دیا گیا جس پر انہوں نے پوچھے گئے سوالات کے تسلی بخش جوابات دئیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر