
توہین الیکشن کمیشن کیس، عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اپنا تحریری جواب جمع کروا دیا ہے۔
عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں توہین کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، اس کیس میں عمران خان نے اپنا تحریری جواب جمع کروا دیا ہے۔
تحریری جواب بیرسٹر گوہر اور فیصل چوہدری ایڈوکیٹ کی جانب سے جمع کرایا گیا ہے، عمران خان نے توہین کمیشن کیس میں الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار اور نوٹس کو چلینج کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: توہین الیکشن کمیشن کیس، عمران خان کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع مل گیا
عمران خان کا تحریری جواب میں کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا نوٹس آئین کے خلاف ہے، عمران خان نے الیکشن کمیشن کی توہین نہیں کی۔
جواب میں لکھا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنے بیانات میں الیکشن کمیشن کے کردار پر خدشات کا اظہار کیا، الیکشن کمیشن کے پاس توہین کے مقدمات سننے کا اختیار نہیں۔
جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کو نوٹس بھجوانے کا اختیار نہیں جب کہ عمران خان کے جواب میں نوٹسز واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News