Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک فضائیہ خطے میں ہونے والی جیو اسٹریٹجک پیشرفت سے پوری طرح باخبر ہے، ائیر چیف مارشل

Now Reading:

پاک فضائیہ خطے میں ہونے والی جیو اسٹریٹجک پیشرفت سے پوری طرح باخبر ہے، ائیر چیف مارشل

سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ خطے میں ہونے والی جیو اسٹریٹجک پیشرفت سے پوری طرح باخبر ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے آپریشنل ائیر ڈیفینس مشق کا معائنہ کیا۔

سربراہ پاک فضائیہ نے جارحانہ اور دفاعی فورسز کی آپسی ہم آہنگی، اشتراک اور آرمی ائیر ڈیفنس کے ساتھ انکی مشترکہ کارروائیوں کا معائنہ کیا۔

ترجمان پاک فضائیہ نے کہ پاک فضائیہ کی مشق کا مقصد مستقبل میں کسی بھی حقیقی خطرے کے پیشِ نظر امپلائمنٹ کے جدید عسکری تصورات کو پرکھنا تھا، پاک فضائیہ کے آپریشنل اثاثہ جات بشمول لڑاکا طیارے، ایئر ڈیفنس ایلیمنٹس، فورس ملٹی پلائرز اور بیٹل مینجمنٹ سینٹرز نے مشق میں حصہ لیا، سربراہ پاک فضائیہ نے عسکری مشق کے تناظر میں ایک آپریشنل ایئر بیس کا بھی دورہ کیا۔

پاک فضائیہ کے ترجمان نے کہا کہ ائیر چیف نے پاک فضائیہ کی مجموعی جنگی تیاریوں پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

Advertisement

ائیر چیف نے پاک فضائیہ کے آپریشنل کنسٹرکٹ کے تناظر میں پی اے ایف کے فضائی بیڑے میں نئے شامل کردہ ان مینڈ ایریل سسٹمز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

سربراہ پاک فضائیہ کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ عصر حاضر میں ان مینڈ ایریل سسٹمز نے فورس ملٹی پلائرز کی حیثیت اختیار کر لی ہے جو جدید دور کے عسکری تنازعات اور جنگوں میں حتمی و فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں، پاک فضائیہ خطے میں ہونے والی جیو اسٹریٹجک پیشرفت سے پوری طرح باخبر ہے۔

ائیر چیف مارشل نے کہا کہ پاک فضائیہ پاکستان کی خودمختاری، ملکی سالمیت اور پاکستانی سرحدوں کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے، ہماری توجہ نیش ٹیکنالوجیز کے حصول، مؤثر تربیت اور بہترین انسانی وسائل کی سمارٹ انڈکشن کے ذریعے آپریشنل صلاحیتوں کی مسلسل جدت طرازی پر مرکوز ہے۔

ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ پاک فضائیہ افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ دشمن کی کسی بھی مذموم مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر