Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، سندھ پولیس کے افسران و اہلکار اسلام آباد روانہ

Now Reading:

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، سندھ پولیس کے افسران و اہلکار اسلام آباد روانہ
سندھ پولیس

سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی کال کے بعد سندھ پولیس کے افسران و اہلکار سیکیورٹی کے لئے اسلام آباد روانہ کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ پولیس نے بتایا ہے کہ لانگ مارچ کے لیے 2000 دو ہزار فورس اسلام آباد بھیجی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر سے 900 ریکروٹس اور ٹرینگ اسٹاف کو بذریعہ ٹرین اسلام آباد روانہ کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کی درخواست پر اب تک مجموعی طور پر دو ہزار افسران و اہلکار سندھ سے اسلام آباد سیکیورٹی کے لیے روانہ کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد روانہ کی گٸی پولیس فورس میں ایک ایس ایس پی، دو ایس پیز، چار ڈی ایس پیز، 20 سب انسپکٹرز شامل ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ وفاق کی جانب سے سندھ پولیس سے چھے 6 ہزار جوانوں کی سیکیورٹی مانگی گئی تھی جس پر سندھ پولیس نے بتایا ہے کہ دو ہزار سے زائد جوان نہیں بھیجے جاسکیں گے۔

سندھ پولیس حکام نے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی بحالی اور کراچی میں سیکیورٹی کے لیے پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جمعہ کو لاہور سے اسلام آباد تک لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لانگ مارچ کے اختتام کے لیے کوئی ٹائم فریم نہیں ہے۔ “یہ سیاست سے بالاتر ہے کیونکہ ہم حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ہم اسلام آباد کے ریڈ زون میں داخل ہوں گے اور قانون کی پاسداری کریں گے۔

وفاقی حکومت نے مارچ کرنے والوں کو روکنے کے لیے صوبوں سے اضافی پولیس اور ایف سی اور رینجرز کی تعیناتی مانگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اے ایس پی شہر بانو کی تنخواہ کتنی ہے؟
ورلڈ بینک اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے درمیان مشترکہ تقریب اختتام پذیر
‘پاکستان خوش قسمت ہے جسے سعودی عرب جیسا خیر خواہ دوست میسر ہے’ 
پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر
وزیراعلیٰ پنجاب کسان پیکج کا جلد افتتاح کرنےجارہی ہیں، عظمیٰ بخاری
5 سال میں ہر ضلع میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بنا نے کا ہدف پورا کرینگے ،مریم نواز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر