سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی حقیقی آزادی کی حفاظت کرنی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کے لئے پارٹی رہنماؤں سے حلف برداری کی تقریب میں تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے خطاب کیا۔
عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے کہا کہ ملک کو کرپٹ مافیا سے بچانا ہے جس کے لئے حقیقی آزادی مارچ ملک کے لئے انتہا ئی ضروری ہے ۔
انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت دی کہ آزادی مارچ کے لئے جب کال دوں اپ نے باہر نکلنا ہوگا۔
اس موقع پر عمران خان نے اس موقع ہر ارکان سے حلف بھی لیا جبکہ سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے حلف نامہ پڑھا اور عمران خان سمیت پارٹی کی تمام قیادت اور تنظیمی عہدیداران نے حلف اٹھا یا۔
Chairman Imran Khan attended Oath Ceremony in Gujranwala.. pic.twitter.com/E0dfGxro9v
— PTI Lahore (@PTIOfficialLHR) October 5, 2022
حلف کے مطابق ملک کے آئین کی سر بلندی ،ملک کی سالمیت کے لئے حقیقی آزادی مارچ کے جہاد میں شرکت اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم سے پارٹی رہنما وسیم رامے کی ملاقات ہوئی ہے جس دوران عمران خان نے پارٹی رہنماون کو لانگ مارچ کے لئے ٹاسک دئے ۔
عمران خان نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہہر ضلع سے چھ چھ ہزار لوگوں کو حقیقتی آزادی مارچ میں لیکر آنا ہے لیکن لانگ مارچ کا آغاز کہاں سے ہوگا اس کا وقت اور جگہ کا تعین میں کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ بارے اہم کارڈ ابھی میرے سینے سے لگے رہیں گے لیکن پارٹی تنظیم اپنی تیاری مکمل رکھے۔
انہوں نے بتایا ہے کہپارٹی تنظیموں کی جانب سے مکمل ڈیٹا ملتے ہی لانگ مارچ کی کال دے دوں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
