عمران اسماعیل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کے لیے مارچ اب لازم ہوچکا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں عمران اسماعیل نے کہا کہ قوم تیاری رکھے گوروں سے آزادی کے بعد اب گوروں کے غلاموں سے نجات کا وقت ہے۔
حقیقی آزادی کے لیے مارچ اب لازم ہوچکا ہے قوم تیاری رکھے گوروں سے آزادی کے بعد اب گوروں کے غلاموں سے نجات کا وقت ہے قائد کے پاکستان کو بچانے کے لیے کپتان کی کال پر بھرپور باہر نکلنا ہے ہوسکتا ہے اسی ہفتے لانگ مارچ ہوجائے گا اور کرپشن، لاقانونیت کے بت ہمیشہ کیلئے پاش ہوجائیں گے
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) October 23, 2022
سابق گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ قائد کے پاکستان کو بچانے کے لیے کپتان کی کال پر بھرپور باہر نکلنا ہے، ہوسکتا ہے اسی ہفتے لانگ مارچ ہوجائے گا۔
پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ کرپشن، لاقانونیت کے بت ہمیشہ کیلئے پاش ہوجائیں گے۔
سیاست کے 10 روز بہت اہم ہیں، شیخ رشید
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاست کے 10 روز بہت اہم ہیں۔
اپنے ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب تر ہے، ڈار کو امداد تو کیا ملاقات کا وقت بھی نہیں ملا۔
‘بھان متی کا کنبہ معیشت کو لے ڈوبا ہے’
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی سلامتی کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے، ہمارے اثاثے ہماری جان سے زیادہ عزیز ہیں۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ بھان متی کا کنبہ معیشت کو لے ڈوبا ہے، کھرب پتی حکمرانوں نے اپنی جیب سے 10روپے بھی سیلاب زدگان کو نہیں دیے۔ سیاست کے 10 روزبہت ہی اہم ہیں۔
’23 اکتوبر سے پہلے لانگ مارچ کا اعلان کریں گے’
اس کے علاوہ گزشتہ روز صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عمران خان کے نام پر ووٹ ملے۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہی متعدد مرتبہ وضاحت کر چکے ہیں۔ کہ جب عمران خان کہیں گے آدھے گھنٹے میں اسمبلی توڑ دیں گے۔
اسلم اقبال نے یہ بھی کہا کہ مافیاز کی سربراہی دو خاندان کر رہے ہیں جبکہ آج ہم الیکشن کمیشن کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش کر رہے پیں۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ قرارداد کے ذریعے الیکشن کمشنر کی فوری تبدیلی کا مطالبہ کیا جائے گا،23 اکتوبر سے پہلے لانگ مارچ کا اعلان کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لانگ مارچ کی کال اب کسی بھی وقت آجائے گی، فواد چوہدری
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
