Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لانگ مارچ کی کال اب کسی بھی وقت آجائے گی، فواد چوہدری

Now Reading:

لانگ مارچ کی کال اب کسی بھی وقت آجائے گی، فواد چوہدری
فواد چوہدری

فواد چوہدری

 

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کی کال اب کسی بھی وقت آجائے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد کی پولیس مسلسل تین دن سے الیکشن کمیشن کے باہر تعینات ہے، اسلام آباد میں سٹریٹ کرائم بڑھ رہا اور امن و امان کی صورتحال خراب ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کوپولیس فورس نے سیل کیا ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ 22 کروڑ عوام کے منہ پر طمانچہ ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بند کمروں میں فیصلوں کا زمانہ گزر چکا ہے، پاکستان کے واحد وفاقی لیڈر کو بیہمانہ انداز میں نا اہل قرار دیا گیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو نواز شریف کے برابر لانے کی بھونڈی کوشش کی جس پر عوام کا ردعمل آیا، کوئٹہ، گلگت بلتستان سمیت پورے ملک میں الیکشن کمیشن فیصلہ کے خلاف احتجاج ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی لیڈر کو سیاسی دھارے سے باہر کرنے کا مقصد پاکستان کو کمزور کرنا ہے اس لیے  چیف الیکشن کمشنر اور ان کے رفقاء کو بتاتا ہوں عوام نے ان کا فیصلہ مسترد کردیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ بدقسمتی ہے سازشیں بند ہونے میں نہیں آرہیں لیکن عوام سازشوں اور سازشیوں کے گریبان پکڑے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مائنس عمران خان کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، البتہ گزشتہ روز کے احتجاج کو لانگ مارچ میں تبدیل کرنے کی تجویز دی گئی ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ اسمبلی کی 87 ویں سالگرہ، گورنر سندھ کی عوام کو مبارکباد
بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک اور اداروں کی بات کی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ
بلاول بھٹو کا سندھ اسمبلی کے پارلیمانی سفر کے 87 سال مکمل ہونے پر پیغام
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی میچ، ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری
وقت آنے پر بانی پی ٹی آئی کا پیغام غلط انداز میں پہنچانے والوں کو سامنے بٹھائیں گے، شبلی فراز
وزیر اعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر