Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن کمیشن کا فیصلہ؛ عمران خان کے حق میں مختلف شہروں میں احتجاج

Now Reading:

الیکشن کمیشن کا فیصلہ؛ عمران خان کے حق میں مختلف شہروں میں احتجاج

 

 الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان کے حق میں مختلف شہروں میں احتجاج کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے چیف کمشنر اسلام آباد سے رابطہ کیا الیکشن کمیشن کے باہر فائرنگ پر شدید اظہار برہمی بھی کیا۔

  چیف الیکشن نے کا چیف کمشنر اسلام آباد کو فوری کارروائی کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔

Advertisement

اسکے علاوہ پی ٹی آئی کارکان کی جانب سے ملک کی مختلف اہم شاہراوں پر احتجاج بھی کیا جارہا ہے۔

پی ٹی آئی لاہور کے کارکنوں نے لاہورکی اہم شاہراوں پر احتجاج کیا اور جیل روڈ کو بلاک کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما میاں محمودالرشید، عندلیب عباس، میاں اکرم عثمان اوردیگرکارکنوں کے ہمراہ جیل روڈپرسراپا احتجاج ہے۔

پی ٹی آئی رہنماوں اورکارکنوں نے الیکشن کمیشن کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

Advertisement

توشہ خانہ ریفرنس؛ عمران خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم، آرٹیکل 63 کے تحت نا اہل قرار

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔

  الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نا اہل قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے عمران خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کردی ہے۔

Advertisement

فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان حالیہ ضمنی انتخابات میں جیتی 6 نشستوں پر بھی حلف نہیں اٹھا سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں غلط بیان حلفی جمع کرایا اور دانستہ طور پر الیکشن کمیشن سے غلط بیانی کی تاہم عمران خان کے خلاف کرپٹ پریکٹسز کی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے وصول تحائف سالانہ گوشواروں میں ظاہر نہیں کیے اور توشہ خانہ تحائف ظاہر نہ کرنا عمران خان کی بدنیتی ثابت کرتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ کو عمران خان کے خلاف کارروائی شروع کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے جبکہ آج ہی عمران خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو تاحیات نا اہل نہیں کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے حلف اٹھا لیا
سینیٹ میں آرمی، ائیرفورس، نیوی اور پریکٹس اینڈ پروسیجر کے ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور
اسلام آباد کچہری حملے میں بڑی پیشرفت، سہولت کار گرفتار
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے تاجک وزیر دفاع کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے تعاون کو فروغ دینے کا عزم
وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا
شہر قائد میں موسم سرما کی آمد، صبح دھند، راتیں خنک، دن بدستور گرم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر