Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کا معاملہ، حامد زمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

Now Reading:

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کا معاملہ، حامد زمان کا جسمانی ریمانڈ منظور
حامد زمان

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے معاملے پر حامد زمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے معاملے میں ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے حامد زمان کو ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک کی عدالت  میں آج پیش  کیاگیا۔

کارروائی کے آغاز پر ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی جبکہحامد زمان کے وکیل خواجہ حارث کی جسمانی ریمانڈ کی مخالفت  کی۔

ایف آئی اے نے مؤقف پیش کیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی انکوائری کی گئی ہے، امریکہ سے بینک اکاؤنٹس کو چلایا جا رہا ہے اور تقریباً 6 کروڑ کی رقم کو لایا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے بتایا کہٹرسٹ کی جانب سے جو کام ہونا چاہیے تھا وہ نہیں ہوا اور جو بھی رقم منگوائی گئی اسکو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا،غیر قانونی طور پر پیسے منگوائے گئے۔

Advertisement

اس موقع پر حامد زمان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی جانب سے تحقیقات کے لیے ایک مرتبہ بھی طلبی کا نوٹس نہیں بھیجا گیا جس پر جج نے وکیل ملزم سے استفسار کیا کہ ایف آئی اے کے سوال نامہ کاجواب ہے آپ کے پاس ؟

اس موقع پر وکیل نے بتایا کہتمام جوابات تحریری طور پر جمع کروائے دیے ہیں جبکہ انکوائری کا دائرہ اختیار ایف آئی اے کو ہے ہی نہیں اور ایف آئی آر میں لگائے گئے الزام مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔

وکیل کا کہنا تھا کہ جس کو بہانہ بنا کر گرفتار کر کیا وہ اس مقدمے میں ہے نہیں اور جس ٹرسٹ کا ذکر ایف آئی آر میں کیا گیا ہے وہ 2012ء میں بنائی گئی۔

وکیل نے کہا کہ کہتے ہیں پیسے سیاست کیلئے استعمال کئے اس کا ایف آئی اے کے پاس کوئی ثبوت نہیں، ہمارا کلچر بن گیا کیس بنانا ہے اور پکڑنا ہے جبکہ ہمارے پاس ٹرسٹ کےپیسوں کی تفصیلات موجود ہیں اور پیسے کہاں جمع ہوئے کہاں خرچ ہوئے تمام تفصیلات ہیں،اگر ایف آئی اے کے پاس کچھ ہیں تو دے دیں۔

اس موقع پر عدالت کا کہنا تھا کہ آپ کے بقول جو پیسے آئے وہ ٹرسٹ سے دو کمپنوں میں چلے گئے ۔

وکیل حامد زمان نے بتایا کہ ہم نے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات دی ہیں جس کے بعد عدالت نے ایس آئی اے کا سوالنامہ طلب کرلیا۔

Advertisement

بعدازاں عدالت نے حامد زمان کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا جبکہ کچھ دیر بعد فیصلہ سنادیا گیا۔

محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے تحریک انصاف کے بانی رکن حامد زمان کو دوروزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا  اور ساتھ ہیایف آئی اے کو حامد زمان کو سوموار کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز کے نڈر سپوتوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، وزیراعظم
پنجاب میں بلدیاتی الیکشن دسمبر میں ہونگے، الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ جاری کردیا
اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید، 19 دہشتگرد ہلاک
چینی کی مسابقتی قیمتوں کے معاملے میں شوگر ملز کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف
علیمہ خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست خارج، وارنٹ گرفتاری جاری
پاکستان میں امن و استحکام کیلئے غیر قانونی افغان مہاجرین کی واپسی ناگزیر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر