Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی سمیت سندھ بھر میں7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

Now Reading:

کراچی سمیت سندھ بھر میں7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز
سندھ

کراچی سمیت سندھ بھر میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا  آغاز آج سے ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 7 روزہ انسداد پولیو مہم 30 اکتوبر تک جاری رہے گی، سندھ کے 21 اضلاع میں 67 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے انسداد پولیو مہم سندھ نے بتایا کہ سندھ بھر میں جولائی 2020 تا آج تک ایک بھی مثبت کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ رواں سال ملک میں پولیو کے 20 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ ماہ کراچی میں پولیو کے ماحولیاتی نمونے مثبت آئے تھے۔

محکمہ صحت کی سندھ بھر میں بلا تعطل پولیو مہم جاری رکھنے کی ہدایات

Advertisement

محکمہ صحت نے سندھ بھر میں بلاعطل پولیو مہم جاری رکھنے کی ہدایات دی ہیں۔

محکمہ صحت سندھ نے پولیو مہم میں رکاوٹ بننے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کا حکم بھی دے دیا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

محکمہ صحت نے خط میں لکھا کہ لیڈی سپر وائزر اور لیڈی ہیلتھ ورکرز ہڑتال پر ہیں، پولیو مہم ملکی مفاد کے لیے اشد ضروری ہے۔

خط میں مزید لکھا گیا کہ ڈپٹی کمشنرز کسی بھی صورت اس میں تعطل نہ آنے دیں، جو بھی ورکر پولیو مہم میں حصہ نہ لے اسکے خلاف سخت کارروائی کی جائے، ڈسپلنری ایکشن کے تحت انکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

خیال رہے کہ دوسری جانب کراچی کے چند یوسیز میں ہیلتھ ورکرز کے بائیکاٹ کے باعث مہم شروع نہ ہوسکی۔

Advertisement

ورکرز کا سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ

گزشتہ روز سندھ بھر میں آج سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کا ورکرز نے بائیکاٹ کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

 سندھ میں آج سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کا لیڈی ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے بھی بائیکاٹ کر دیا۔

واضح رہے کہ 7 روزہ انسداد پولیو مہم آج 24 اکتوبرسے شروع ہوگئی ہے جبکہ اس مہم کا سندھ بھر کے طبی اور غیر طبی عملے، پولیو ورکرز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز نے بائیکاٹ کر دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر