Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی: نجی کمپنی کے ملازمین کا قتل، ایف آئی آر درج، سرچ آپریشن جاری

Now Reading:

کراچی: نجی کمپنی کے ملازمین کا قتل، ایف آئی آر درج، سرچ آپریشن جاری
سرچ آپریشن

کراچی میں نجی کمپنی کے ملازمین کو قتل کرنے کے معاملے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جبکہ ذمہ داران کی تلاش میں رینجرز اور پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز  کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں دو ٹیلی کام ورکرز کو بے رحمی سے قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا ۔

پولیس کی جانب سے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جو کہ مقتول اسحاق کے چچا کی مدعیت میں قتل، دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ میں 15 ملزمان کو نامزد کیا گیا جبکہ نامزد ملزمان میں محمد حسین ، عثمان ، مالک ، رحمت ، مصطفیٰ، رشید بنگالی ، عبدالغفور ، نور افسر ،ربیع السلام ، محمد فاروق ، فیصل ، عرفان ، شہزاد ، رزاق عرف کالو اور ایم رفیق شامل ہیں جبکہمقدمے میں 200 سے 250 نامعلوم افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق اسحاق اپنے انجینیئر ایمن جاوید کے ساتھ سگنل ٹیسٹنگ کے لیے مچھر کالونی آیا تھا جبکہ دونوں افراد کو 200 سے 250 افراد نے پتھروں ڈنڈوں، بلاکوں سے تشدد کرکے قتل کیا مقتولین کے زیر استعمال گاڑی کو توڑ پھوڑ کرکے مشتعل افراد نے آگ لگادی تھی۔

Advertisement

دوسری جانب ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق پولیس اور رینجرز کی جانب سے رات بھر مچھر کالونی اور اطرف میں سرچ آپریشن کے دوران 34 مشکوک افراد کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کیا گیا ہے۔

زیر حراست مشکوک افراد میں سے مزید 3 ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے جبکہ واقعے میں ملوث گرفتار ملزمان کی تعداد 6 چھے ہوگئی ہے، مزید کی بھی تلاش جاری ہے۔

خیال رہے کہ واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 16 مشکوک افرادکو حراست میں لیا تھا تاہم زیرحراست افراد میں سے مسجد کے مہتمم سمیت 3 ملزمان کو گزشتہ روز ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ بینک اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے درمیان مشترکہ تقریب اختتام پذیر
‘پاکستان خوش قسمت ہے جسے سعودی عرب جیسا خیر خواہ دوست میسر ہے’ 
پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر
وزیراعلیٰ پنجاب کسان پیکج کا جلد افتتاح کرنےجارہی ہیں، عظمیٰ بخاری
5 سال میں ہر ضلع میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بنا نے کا ہدف پورا کرینگے ،مریم نواز
حج 2024 ، فلائٹ آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا، ترجمان مذہبی امور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر