Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈاکٹر عارف علوی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے آخری خطاب کریں گے

Now Reading:

ڈاکٹر عارف علوی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے آخری خطاب کریں گے

صدر ڈاکٹر عارف علوی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے آج اپنا آخری خطاب کریں گے۔

بول نیوز اسلام آباد کے کانٹینٹ سیل کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر ڈاکٹر عارف علوی آج اپنا آخری خطاب کریں گے ۔

اس سے پہلے ماضی میں ہونے والے ہر مشترکہ اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی کی ایک تاریخ ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران تما م صدور کو احتجاج کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔صدر ڈاکٹر عارف علوی پانچویں بار مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ، مشترکہ اجلاس میں اکثر صدور کو خطاب کے دوران ڈائس کے گھیراؤ کاسامنا رہا ہے ۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں غلام اسحاق خان، فاروق لغاری اورپرویز مشرف کو شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔

Advertisement

مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران اپوزیشن کی جانب سے ہنگامہ آرائی کا آغاز صدر غلام اسحاق خان کے خطاب سے ہوا۔

ہنگامہ آرائی کی روایت پیپلز پارٹی نے ڈالی اور پہلی بار غلام اسحاق خان کے خلاف احتجاج کیا صدر غلام اسحاق خان مشترکہ  اجلاس سے خطاب کے دوران بینظیر بھٹو  نے کھڑے ہوکر گو بابا گو کا نعرہ لگا یا۔

بے نظیر بھٹو نے اپنے لگائے ہوئے صدر فاروق احمد لغاری کے خلاف بھی مشترکہ اجلاس میں گو لغاری گو کے نعرے لگائے  مسلم لیگ (ن)کی رکن تہمینہ دولتانہ نے مشترکہ اجلاس میں فارق احمد لغاری پر چوڑیاں پھینکیں اور سر سے دوپٹہ اتار کر ان پر اچھالا تھا۔

صدر پرویز مشرف کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے گو مشرف گو کے نعروں لگائے۔

اپنے پہلے اور آخری مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران پرویز مشرف نے اپوزیشن کو مکے دکھائے  ،صدر آصف علی زرداری کو بھی مشترکہ اجلاس میں گو زرداری گو کے نعروں کا سامنا کرنا پڑا۔

صدر ممنون حسین کو مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران رسمی احتجاج کا سامنا رہا۔صدر ڈاکٹر عارف علوی کو پہلے چار مشترکہ اجلاس کے دوران خطاب  کے  دوران اپوزیشن کی طرف سے شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر