
پاور پلانٹس
ملک میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باوجود 4911 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹس بند کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بول نیوز پاور پلانٹس کی بندش کی تفصیلات سامنے لے آیا۔
دستاویز کے مطابق ملک میں 4911 میگاواٹ کے 20 پاور پلانٹس تکنیکی اور دیگر وجوہات کی بنا پر بند کیے گئے ہیں۔ 6310 میگاٹ کے پاور پلانٹس کو نیپرا کی جانب سے لائسینس منسوخ ہونے پر بند کر دیا گیا ہے۔
دستاویز میں بتایا گیا کہ 174 میگاواٹ کا کوٹری پاور پلانٹ، 640 میگاواٹ کا گڈو پاور پلانٹس، 150 میگاواٹ کا لاکھڑا کا لائسنس منسوخ کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ 35میگاواٹ کا کوئٹہ، 214میگاواٹ کا جی ٹی پی ایس ایف بی ڈی پلانٹس، 132میگاواٹ کے ایس پی ایس ایف بی ڈی کا لائسنس بھی منسوخ کر دیا گیا۔
دستاویز میں بتایا گیا کہ کے 138 میگاواٹ سیپکول، 120 میگاواٹ کا جاپان، 31میگاواٹ کے اے ای ایل اور 129میکاواٹ کے ایچ سی پی سی کا لائسنس بھی منسوخ کر دیا گیا۔
1041میگاواٹ کے دو پاور پلانٹس کو تکنیکی وجوہات پر بند کیا گیا ہے جبکہ 420 میگاواٹ کے روش پاور کمپلیکس کو آر ایل این جی کا ایلوکیشن نہ ہونے پر بند کر دیا گیا۔
علاوہ ازیں 621میگاواٹ کے پورٹ قاسم پاور پلانٹ کو مہنگے فیول پر چلنے کی بنیاد پر بند کر دیا گیا جبکہ 2107 میگاواٹ کے 8 پاور پلانٹس کو تکنیکی وجوہات پر بند کیا گیا۔
دستاویز کے مطابق 969میگاواٹ کے نیلم جہلم کمپلیکس کو ٹنل مسائل کی وجہ سے بند کر دیا گیا اور 168میگاواٹ کے مظفر گڑھ پلانٹ کو بوائلر ٹیوب کی خرابی، 246 میگاواٹ کے مظفر گڑھ پلانٹس کو مین ٹراسفارمر کی خرابی کے باعث بند کیا گیا۔
دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ 475 میگاواٹ کے اولڈ گڈو پاور پلانٹس کے یونٹس کو ٹربائن روٹر، جنریٹر میں خرابی اورٹربائن فاؤنڈیشن کی خرابی کو بند کر دیا گیا جبکہ 249 میگاواٹ کے گڈو747 پاور پلانٹ کو بھی تکنیکی وجوہات کی بنا پر بند کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News