Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی وزیر توانائی سے پاکستان میں چینی سفیر کی ملاقات

Now Reading:

وفاقی وزیر توانائی سے پاکستان میں چینی سفیر کی ملاقات

وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیر خان سے پاکستان میں چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں خرم دستگیر نے پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں چین کی مسلسل شمولیت کو سراہا ہے۔

خرم دستگیر نے کہا کہ سی پیک کے تحت چینی منصوبے پاکستان کی توانائی کی بڑھتی ضروریات کے لیے انتہائی اہم ہیں جبکہ حکومت پاکستان معاہدوں کی پاسداری اورسی پیک منصوبوں کو تیز کرنے کے لیے بھی پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل کا توانائی کا منظر نامہ مقامی اور قابل تجدید ذرائع کے گرد گھومے گا جبکہ تھر کول منصوبہ بھی پاکستان کی مستقبل کی توانائی کی ضروریات کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے مزید کہا کہ پاکستان چینی دوستوں کا شکر گزار ہے۔

Advertisement

اس موقع پر پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے سی پیک کے حوالے سے موجودہ حکومت کے عزم کی تعریف بھی کی اور کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا آئندہ دورہ بہت کامیاب ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر