Advertisement
Advertisement
Advertisement

سٹی ٹریفک پولیس اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے متحرک

Now Reading:

سٹی ٹریفک پولیس اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے متحرک
اسموگ

لاہور: سی ٹی او لاہور منتظر مہدی اسموگ و ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس نے موسم بدلتے ہی دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا ہے۔

سی ٹی او لاہور نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کا ریکارڈ مرتب کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے، پہلی بار دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 02، 02 ہزار کے چالان کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ دوبارہ پھر پکڑنے جانے پر کاغذات قبضہ میں لیکر گاڑیاں بند کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

سی ٹی او لاہور اسموگ و ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے پرعزم

سی ٹی او لاہور منتظر مہدی اسموگ و ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

Advertisement

اس حوالے سے منتظر مہدی نے کہا کہ ماہ ستمبر میں 03 ہزار سے زائد گاڑیوں، کمرشل وہیکلز، رکشوں کو چالان ٹکٹس جاری کیے جبکہ رواں سال کے دوران 45 ہزار 222 کمرشل وہیکلز کو چالان ٹکٹس جاری کیے گئے۔

 سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس، ٹرانسپورٹ اور محکمہ ماحولیات کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل بھی دی گئی ہیں، خصوصی ناکہ جات لگاتے ہوئے کریک ڈاؤن کو بھی یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بس اونرز یونینز کے ساتھ مل کر بھی ماحولیاتی آلودگی اور اسموگ آگاہی مہم بھی جاری ہے، گاڑیوں سے نکلنے والا مضر صحت دھواں اسموگ کا باعث بنے گا۔

‘احتیاطی تدابیر اپنانے سے اسموگ کے خطرات سے بچا جا سکتا ہے’

منتظر مہدی نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اپنانے سے اسموگ کے خطرات سے بچا جا سکتا ہے، کارروائی کرنے سے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے اثرات کم ہونگے۔

سی ٹی او لاہور نے مزید کہا کہ ماحولیاتی آلودگی اور اسموگ سے انسان کو سانس لینے میں دشواری، ناک، گلے کی بیماریوں کا اندیشہ رہتا ہے، ماحولیاتی آلودگی اور فضائی آلودگی سے پاک آب و ہوا صحت مند معاشرے کی ضامن ہے۔

Advertisement

فضائی آلودگی:

فضائی آلودگی ہوا میں موجود وہ مادے یا ذرات ہوتے ہیں جو کہ انسانی سرگرمیوں کی بدولت فضا کا حصہ بنتے ہیں۔

فضائی آلودگی گیسوں کی زیادتی، زہریلی گیسوں، تابکاری شعاعوں، کیمیائی مادوں، ٹھوس ذرات، مائع قطرات، گرد و غبار اور دھویں وغیرہ کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے اور یہ انسانی صحت اور ماحول دونوں کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتے ہیں۔

اسموگ بچوں کے لئے کتنی خطرناک ہے؟

اسموگ صرف بڑوں کے لیے نہیں بلکہ بچوں کے لیے بھی بہت خطرناک ہے اور یہ بہت سے ٹریفک حادثات کا بھی سبب بنتی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ والدین اگر بچوں کو کھانسی اور چھاتی کے انفیکشن سے بچانا چاہتے ہیں تو بچوں کو اسموگ سے بچانا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میرپور ماتھیلو: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، صحافی اور کمسن بچی جاں بحق
سیکیورٹی فورسز کے نڈر سپوتوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، وزیراعظم
پنجاب میں بلدیاتی الیکشن دسمبر میں ہونگے، الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ جاری کردیا
اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید، 19 دہشتگرد ہلاک
چینی کی مسابقتی قیمتوں کے معاملے میں شوگر ملز کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف
علیمہ خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست خارج، وارنٹ گرفتاری جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر