Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں سیکڑوں پیٹرول پمپس غیر قانونی طور پر چلائے جانے کا انکشاف

Now Reading:

ملک میں سیکڑوں پیٹرول پمپس غیر قانونی طور پر چلائے جانے کا انکشاف
پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق بڑی خبر آگئی

اسلام آباد: ملک بھر میں سیکڑوں پیٹرول پمپس غیر قانونی طور پر چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیز ختم ہونے کے بعد بھی 206 پیٹرول پمپس نے غیر قانونی طور پر فروخت جاری رکھی، یہ پمپس اسمگل ہوکر آنے والی پیٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے میں بھی ملوث ہیں۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان محمد اجمل گوندل نے ذمہ داری آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) پر ڈال دی ہے۔

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق پمپس نے لیز ختم ہونے کے باوجود غیر قانونی فروخت جاری رکھی اور اوگرا نے پیٹرول پمپس کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا اور غیر قانونی فروخت بند کروانے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ بھی نہیں کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کابینہ ڈویژن نے معاملہ وفاقی کابینہ میں اٹھایا، وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔

Advertisement

حکومت نے شہریوں کو پیٹرول کی قیمت میں بڑے ریلیف سے محروم کردیا 

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ایک بار پھر  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھادیں، پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 14روپے 84 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول پر فی لیٹر لیوی47 روپے 26 پیسے کردی گئی جبکہ اس سے قبل پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 32 روپے 42 پیسے عائد تھی۔

اس کے علاوہ پیٹرول 14 روپے 84 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی ورکنگ کی گئی تھی، ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 44 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز تھی۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 4 پیسے اضافے کی تجویز تھی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 8 روپے41 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز تھی۔

خیال رہے کہ حکومت نے 31 اکتوبر تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Advertisement

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

چند روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس حوالے سے وزارت خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔ اطلاق آئندہ 15 روز کیلئے ہوگا۔

نوٹیفیکشن میں بتایا گیا تھا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 224روپے 80پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 235 روپے 30 پیسے کی سطح پر برقرار رہے گی۔

نوٹیفیکشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 191 روپے83 پیسے پر برقرار رہے گی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی بھی فی لیٹر قیمت 186روپے 50 پیسے پر برقرار رہے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
درآمدات بند ہونے سے سونے کی قیمت میں ایک ماہ میں کتنا اضافہ ہوا؟
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اصلاحاتی اقدامات کا عالمی اعتراف ہے، وزیرِ خزانہ
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گئے
کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مزید مہنگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر