ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں پہچانا ہماری زمہ داری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب کی پی این ٹی کالونی آمد ہوئی ہے۔
بیرسٹر مرتضی وہاب نے پی این ٹی کالونی میں مختلف سڑکوں اور سیوریج نظام اور پیور ورک کا افتتاح کیا اور کہا کہ بارشوں کے بعد تباہ شدہ سڑکوں اور سوریج نظام کو ازسر نو تعمیر کیا ہے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں پہچانا ہماری زمہ داری ہے۔
واضح رہے کہ افتتاحی تقریب میں پیپلزپارٹی کے ضلعی عہدیدران کرم اللہ وقاصی، شکیل چودھری، نوید ابڑو، فرحان، ضمیر ، اور دیگر موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News