Advertisement
Advertisement
Advertisement

امپورٹڈ حکومت جب تک نئے الیکشن کا اعلان نہیں کرتی، ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، فیاض الحسن

Now Reading:

امپورٹڈ حکومت جب تک نئے الیکشن کا اعلان نہیں کرتی، ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، فیاض الحسن

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت جب تک نئے الیکشن کا اعلان نہیں کرتی، ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے لانگ مارچ کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، پوری قوم لانگ مارچ کے انقلاب کے لئے نکلنے والی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا جیسے میر جعفر اور میر صادق عوام کو ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر عوام اب کسی ڈر اور خوف میں آئے بغیر عمران خان کے ساتھ نکلے گی، عوام پچھلے 6 ماہ سے فیصل واوڈا کی طرح کے آئٹم دیکھ اور سن رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم ڈٹ چکی ہے کہ ان چوروں اور لٹیروں سے جان چھڑا کے دم لینا ہے جنہوں نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے ان کی پاکستان کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں، پی ٹی آئی کے تاریخی لانگ مارچ میں لوگوں کا سمندر ہو گا جو چوروں لٹیروں اور نوسر بازوں کو بہا لے جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان چوروں نے پاکستانی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے، آذادی مارچ ہی عوام کو امپورٹڈ حکومت سے حقیقی آزادی دلائے گا، ہر گھر، گلی اور محلے سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ لانگ مارچ کے لئے عمران خان کے ساتھ  نکلیں گے۔

Advertisement

فیاض الحسن نے مزید کہا کہ ہمارا لانگ مارچ پر امن اور آئین و قانون کے دائرے میں ہو گا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر