Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی پورا پاکستان چلاتا ہے پر اس کی ذمہ داری لینے کیلئے کوئی تیار نہیں، نعیم الرحمن

Now Reading:

کراچی پورا پاکستان چلاتا ہے پر اس کی ذمہ داری لینے کیلئے کوئی تیار نہیں، نعیم الرحمن

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی پورا پاکستان چلاتا ہے پر اس کی ذمہ داری لینے کیلئے کوئی تیار نہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے باغ جناح گراؤنڈ میں خواتین کے عظیم الشان عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے حقوق کی تحریک دینی ذمہ داری ہے جسے ہم سب مل کر پورا کر رہے ہیں، آج کے کنونشن میں کراچی کی خواتین بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نااہل حکمرانوں نے عوام کو غلام ابن غلام بنا لیا ہے، انگریزوں کا عطا کردہ جاگیردارانہ نظام ملک پر مسلط ہے، 75 سال سے وڈیرے اور جاگیردار پورے ملک کو جاہل بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، سندھ کے دیہاتوں میں خواتین کو غلام بنایا جاتا ہے اور ان کو ان کے حقوق نہیں دیے جاتے، جماعت اسلامی کی تحریک ظلم اور جبر کے نظام کے خلاف تحریک ہے، ہم پاکستان کو اس کے اصلی نام سے ہمکنار کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی شریعت نے سب سے زیادہ حقوق خواتین کو دیے ہیں، خواتین کے حقوق کا دعویٰ کرنے والی جماعتوں نے سب سے زیادہ خواتین کے حقوق غضب کیے، یہ وہی لوگ ہیں جو اسلامی نظام کے خلاف لوگوں کو ڈراتے ہیں کہ اسلام آگیا تو عورتوں کو قید کر لیا جائے گا، پورے پاکستان میں پونے دو کروڑ خواتین ملازمتیں کرتی ہیں، ڈیڑھ کروڑ خواتین میں سے 20 فیصد خواتین ایسی ہیں جو تعلیم حاصل نہیں کر سکتیں۔

حافظ نعیم نے کہا کہ تعلیم مہنگی سے مہنگی ہوتی جارہی ہے، سرکاری سطح پر تعلیم کا کوئی نظام ہی موجود نہیں ہے، جماعت اسلامی نے عزم کیا ہے کہ ہم اپنے بچوں کو پڑھائیں گے اور آگے بڑھائیں گے، سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات جتنی بار ملتوی کریں گے ہم ان کا مزید تعقب کریں گے، جماعت اسلامی کا میئر آئے گا تو شہر میں ماڈل اسکولز بنائے جائیں گے، ایسے اسکولز بنائیں گے جس میں امیر اور غریب تمام لوگ اپنے بچوں کو پڑھائیں گے۔

Advertisement

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت نے بنو قابل پروگرام کا آغاز کیا ہے، پہلے مرحلے میں آئی ٹی کی اسکالر شپ شروع کی ہے، آئی ٹی کورسز کروانے کے بعد ملازمتیں بھی دلوائیں گے، پہلے مرحلے میں نوجوان لڑکوں کا ٹیسٹ لیا گیا ہے اور اب دوسرے مرحلے میں  نوجوان لڑکیوں کا ٹیسٹ کروائیں گے، خواتین کو آئی ٹی کورسز کروانے کے بعد ان کا گھر بیٹھے آمدنی کا انتظام کروائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 75 سال سے جاگیرداروں اور وڈیروں کا ٹولہ ہم پر مسلط ہے، کراچی میں ہزاروں خواتین ٹھیکیداری نظام کے تحت کام کرتی ہیں، شہر کراچی پورا پاکستان چلاتا ہے، اسے اون کرنے کے لیے کوئی تیار نہیں ہے، اس ظلم کے خلاف سب کو اٹھنا ہو گا، نعمت اللہ خان نے کراچی کے لیے 362 بسیں چلائیں لائٹ ٹرین کا منصوبہ پیش کیا، کراچی کی مائیں بہنیں باعزت ٹرانسپورٹ مانگ رہی ہیں، کراچی کی خواتین امن و امان اور تحفظ مانگ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھاری بھاری مینڈیٹ لینے والی جماعتوں نے سب سے زیادہ استحصال خواتین کا ہی کیا اور ان کے حقوق غضب کیے، سلام پیش کرتا ہوں کہ کراچی کی خواتین نے کے الیکٹرک کے خلاف تاریخی دھرنا دیا، کراچی کی خواتین نے کراچی کے حقوق کے لیے 29 دن دھرنا دیا، حقوق کراچی تحریک پورے پاکستان کی تحریک ہے، کراچی کی مائیں بہنیں حق دو کراچی تحریک کو گلی گلی محلے میں از سر نو شروع کریں۔

حافظ نعیم نے مزید کہا کہ ہم اپنی تحریک کو آگے بڑھائیں گے اور سندھ حکومت سے اپنا حق ہر صورت میں حاصل کریں گے، انتخابات بھی کروائیں گے اور شہریوں کو ان کا حقوق بھی دلوائیں گے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ اسمبلی کی 87 ویں سالگرہ، گورنر سندھ کی عوام کو مبارکباد
بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک اور اداروں کی بات کی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ
بلاول بھٹو کا سندھ اسمبلی کے پارلیمانی سفر کے 87 سال مکمل ہونے پر پیغام
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی میچ، ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری
وقت آنے پر بانی پی ٹی آئی کا پیغام غلط انداز میں پہنچانے والوں کو سامنے بٹھائیں گے، شبلی فراز
وزیر اعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر